مہاراشٹر :ہم جموں و کشمیر میں  دفعہ 370 کو بحال نہیں کیا جائے گا: امت شاہ
ممبئی، 8 نومبر ( ہ س )۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو مہاراشٹر میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ اب جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کوبحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اسے کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا
article 370 will remain same: amit shah


ممبئی، 8 نومبر ( ہ س )۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو مہاراشٹر میں انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ اب جموں و کشمیر اسمبلی میں دفعہ 370 کوبحال کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے، لیکن اسے کسی بھی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدر شرد پوار کی چار نسلیں آجائیں تب بھی ہم جموں و کشمیر سے دفعہ 370 کو بحال نہیں کرپائیں گی۔ امت شاہ نے کہا کہ شرد پوار دس سال تک مرکز میں وزیر رہے، لیکن انہوں نے مہاراشٹر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

مہاراشٹر کے شرالا اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے شیوسینا (یو بی ٹی) کے صدر ادھو ٹھاکرے پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد آنجہانی بالاصاحب ٹھاکرے نے سب سے پہلے اورنگ آباد ضلع کا نام سمبھاجی نگر رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔ حکومت نے ان کا مطالبہ پورا کر دیا لیکن اب ان کے بیٹے ادھو ٹھاکرے اورنگ آباد کا نام سمبھاجی نگر رکھنے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر کر دیا گیا ہے اور اب نام وہی رہے گا، اب اسے کوئی نہیں بدل سکتا۔ امت شاہ نے پوچھا کہ کیا ادھو ٹھاکرے وقف بورڈ کی مخالفت کریں گے؟ وزیر اعظم مودی نے حکومت میں آنے کے بعد پانچ سال میں رام مندر کی تعمیر دکھا دی ہے۔ شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے دونوں ہی رام مندر نہیں گئے کیونکہ وہ ووٹ بینک سے ڈرتے ہیں۔ امت شاہ نے کہا کہ شرالہ میں 'ناگپنچمی' کا تہوار دوبارہ شروع ہوگا، اب اسے کوئی نہیں روک سکتا۔

امت شاہ نے کہا کہ شرد پوار کو جواب دینا چاہئے کہ جب ریاست میں اتحاد دس سال تک اقتدار میں تھا تو انہوں نے کیا کیا۔ مودی نے مہاراشٹر کی ترقی کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈ فراہم کرنے کی کوشش کی۔ مغربی مہاراشٹر میں قومی شاہراہوں کا جال بچھا دیا گیا ہے۔ آیوشمان بھارت اسکیم سے 10 لاکھ لوگ مستفید ہوئے ہیں۔ لاڈلی بہن یوجنا سے سات لاکھ خواتین مستفید ہوئی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یقین دلایا کہ اگر ریاست میں گرینڈ الائنس کی حکومت آتی ہے تو مرکزی حکومت کی مدد سے مہاراشٹر کو ملک کی نمبر ون ( پہلے نمبر کی) ریاست بنایا جائے گا۔

امت شاہ نے کہا کہ غلطی سے بھی اگر مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت اقتدار میں آتی ہے تو ادھو ٹھاکرے کی جگہ آدتیہ ٹھاکرے اور شرد پوار کی جگہ سپریا سولے لیں گے، جب کہ کانگریس درجن بھر لوگوں کو وزیر اعلیٰ بنانے کے لیے تیار ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande