وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں جین آچاریہ رتن سندرسوریشور مہاراج سے ملاقات کی 
نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر میں انتخابی ریلیوں کے موقع پر جین آچاریہ رتن سندر سوریشور جی مہاراج صاحب سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سماجی خدمت اور روحانیت میں جین آچاریہ کے تعاون کی بھی تعریف کی، انسٹاگرام پر تصوی
وزیر اعظم نے مہاراشٹر میں جین آچاریہ رتن سندرسوریشور مہاراج سے ملاقات کی


نئی دہلی، 8 نومبر (ہ س)۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو مہاراشٹر میں انتخابی ریلیوں کے موقع پر جین آچاریہ رتن سندر سوریشور جی مہاراج صاحب سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے سماجی خدمت اور روحانیت میں جین آچاریہ کے تعاون کی بھی تعریف کی، انسٹاگرام پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا، دھولے میں جین آچاریہ رتن سندرسور جی مہاراج صاحب سے ملاقات کی۔ سماجی خدمت اور روحانیت میں ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ ان کی شاندار تحریروں کے لیے بھی ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ یہ قابل ذکر ہے کہ جین آچاریہ رتن سندرسوری مہاراج نے روحانیت اور مذہب پر کم از کم 400 کتابیں لکھی ہیں۔ جین آچاریہ رتن سندر سوری مہاراج کو 2017 میں روحانیت کے میدان میں ان کی شراکت کے لیے ہندوستان کے تیسرے اعلیٰ ترین شہری اعزاز پدم بھوشن سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande