نئی دہلی ،08نومبر :۔
09نومبر کی کا دن جہاں دیگر واقعات کے لئے معروف ہے وہیں اس تاریخ کا اردو زبان سے بڑا گہرا رشتہ ہے ۔09نومبر کو ہی معروف فلسفی اور اردو کے عظیم شاعر علامہ اقبال کا یوم پیدائش ہے ۔ علامہ اقبال کے یوم پیدائش کے نسبت سے ہی 9نومبر کو عالمی یوم اردو کے طور پر پوری دنیا میں منایا جاتا ہے ۔ اس دن کو منانے کا مقصد اردو زبان کی مقبولیت کو اجاگر کرنا اور اس کی اہمیت کو سراہنا ہے۔ اردو برصغیر پاک و ہند میں بولی جانے والی اہم ترین زبانوں میں سے ایک ہے۔ اردو پاکستان کی قومی زبان گر چہ ہے مگر بحیثیت زبان بری صغیر میں کافی مقبول ہے۔ عالمی یوم اردو کے مناسبت دے ہندو پاک دونوں ممالک میں بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
علامہ اقبال اردو کے عظیم شاعر اور مفکر تھے۔ انھوں نے اپنے تصورِ خودی کے ذریعے برصغیر کے نوجوانوں میں نئی جان ڈالی۔ اقبال نے امت مسلمہ کو اس کے شاندار ماضی کی یاد دلائی اور انھیں دوبارہ متحد ہونے کا درس دیا۔
اس دن پاکستان اور ہندوستان کے تمام ممتاز اداروں میں اردو کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پر وقار تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔
اہم واقعات
1236: مغل حکمراں رکن الدین فیروز شاہ کا قتل۔
1580: ہسپانوی فوج نے آئرلینڈ پر حملہ کیا۔
1729: برطانیہ، فرانس اور اسپین نے سیویل کے معاہدے پر دستخط کیے، جس سے دو سال سے جاری اینگلو ہسپانوی جنگ کا خاتمہ ہوا۔
1794: روسی افواج نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا پر قبضہ کر لیا۔
1887: امریکہ کو پرل ہاربر ہوائی کے حقوق مل گئے۔
1918: زار، زارینہ اور ان کے بچوں کو ایکٹرنگبرگ میں پھانسی دی گئی۔
1918: جرمن جمہوریہ کا اعلان۔
1937: جاپانی فوج نے چین کے شہر شنگھائی پر قبضہ کر لیا۔
1948: جوناگڑھ کی شاہی ریاست کا ہندوستان میں انضمام۔
1949: کوسٹا ریکا میں آئین کو اپنایا گیا۔
1953: کمبوڈیا کو فرانس سے آزادی ملی۔
1962: امریکہ نے نیواڈا میں ایٹمی تجربہ کیا۔
1985: سوویت روس کے 22 سالہ گیری کاسپروف انٹونی کارپوف کو شکست دے کر دنیا کے کم عمر ترین عالمی شطرنج چیمپئن بن گئے۔
1989: برطانیہ میں سزائے موت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی۔
2000: اتراکھنڈ کو اتر پردیش سے الگ کرکے علیحدہ ریاست کے طور پر تشکیل دیا گیا۔
2001: اتحادی افواج مزار شریف میں داخل ہوئیں۔
2005: فرانس میں ایمرجنسی کا اعلان۔
2005: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے واضح کیا کہ عراق میں کثیر القومی فورس 2006 تک موجود رہے گی۔
2005: اردن میں تین ہوٹلوں پر خودکش حملے میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔
پیدائش
1877:اردو کے معروف شاعر اور فلسفی علامہ اقبال کی پیدائش
1889: مشہور صحافی اور قومی کارکن اندرا ودیاواچسپتی۔
1904: ہندوستان کے مشہور ماہر نباتات پنچنن مہیشوری۔
1931: آئینی ماہر اور مشہور قانون داں لکشمی مال سنگھوی۔
1936: ہندی کے مشہور شاعر سداما پانڈے 'دھمل'۔
انتقال
1941: گنگا ناتھ جھا، سنسکرت زبان کے عظیم اسکالر۔
1953: معروف موسیقار غلام حیدر۔
1970: فرانسیسی سیاست داں چارلس ڈی گال، فرانسیسی جمہوریہ کے والد۔
2005: ہندوستان کے سابق صدر کے آر نارائنن۔
2011: ہرگوبند کھرانہ کو فزیالوجی کے شعبے میں طب کا نوبل انعام دیا گیا۔
2020: فادر والیس، مشہور گجراتی مصنف اور ہسپانوی نژاد پادری۔
اہم دن
عالمی یوم اردو
-قومی قانونی خدمات کا دن۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ