اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر بند، سینسیکس نے 759 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحانات کے درمیان ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر بند ہوئی۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 759.05 پوائنٹس یا 0.96 فیصد چھلانگ لگا کر 79,802.79 پر بند ہوا۔ اسی وقت،
ا


نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحانات کے درمیان ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر بند ہوئی۔ بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) سینسیکس 759.05 پوائنٹس یا 0.96 فیصد چھلانگ لگا کر 79,802.79 پر بند ہوا۔ اسی وقت، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 216.95 پوائنٹس یا 0.91 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,131.10 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے اختتام پر جمعہ کو مقامی سطح پر منتخب بڑی کمپنیوں کے حصص کی خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں اچھا اضافہ دیکھا گیا۔ سینسیکس کے 30 اسٹاک میں سے 26 اسٹاک میں اضافہ دیکھا گیا، جب کہ چار اسٹاک میں کمی ہوئی۔ اسی طرح نفٹی کے 50 حصص میں سے 43 حصص بڑھے اور 7 حصص میں کمی ہوئی۔ اس کے علاوہ، رئیلٹی اور پی ایس یو بینکنگ سیکٹر کو چھوڑ کر، این ایس ای کے تمام سیکٹرل انڈیکس اضافہ کے ساتھ بند ہوئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق، سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ ہیلتھ کیئر اور فارما اسٹاکس کی وجہ سے ہوا۔ بھارتی ایئرٹیل اور ریلائنس انڈسٹریز میں نچلی سطح پر خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا ماحول رہا۔ بھارتی ایئرٹیل کے حصص سب سے زیادہ 4.40 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ سن فارما کے حصص 2.91 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 2.45 فیصد، الٹرا ٹیک سیمنٹ 1.78 فیصد، اڈانی پورٹس 1.66 فیصد، ریلائنس انڈسٹریز 1.57 فیصد، لارسن اینڈ ٹوبرو 1.53 فیصد، جے ایس ڈبلیو اسٹیل 1.25 فیصد، ہندوستان یونی لیور 1.19 فیصد، ٹائٹن 1.16 فیصد،ٹاٹا موٹر1.07 فیصد، ماروتی سوزوکی کے حصص 1.02 فیصد کے اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔

ان کے علاوہ آئی سی آئی سی آئی بینک، بجاج فائنانس، ایشین پینٹس، ٹاٹا اسٹیل، ایچ سی ایل ٹیک، این ٹی پی سی، بجاج فنسر، آئی ٹی سی، ٹی سی ایس، ایکسس بینک، انڈس انڈ بینک، ایچ ڈی ایف سی بینک، کوٹک مہندرا بینک اور ٹیک مہندرا کے حصص سبز رنگ میں بند ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں زبردست گراوٹ دیکھنے میں آئی۔ سینسیکس 1190.34 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 79,043.74 پر بند ہوا اور نفٹی 360.75 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 23,914.15 پر بند ہوا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande