دہلی ایس جی نے شمشیر اور وہیٹن کو مردوں کی ٹیم کا شریک کپتان مقرر کیا، نونیت خواتین ٹیم کی ذمہ داری سنبھالیں گی
نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ دہلی ایس جی پائپرز نے جمعہ کو تجربہ کار آسٹریلیائی اور تین بار کے اولمپین جیکب وہیٹن اور ہندوستان کے ڈبل اولمپک میڈلسٹ مڈفیلڈر شمشیر سنگھ کو نئے شروع ہونے والی ہاکی انڈیا لیگ کے پہلے سیزن کے لیے اپنی مردوں کی ٹیم کے شریک کپت
Delhi SG appoint Shamsher & Whetton team co-captains


نئی دہلی، 29 نومبر (ہ س)۔ دہلی ایس جی پائپرز نے جمعہ کو تجربہ کار آسٹریلیائی اور تین بار کے اولمپین جیکب وہیٹن اور ہندوستان کے ڈبل اولمپک میڈلسٹ مڈفیلڈر شمشیر سنگھ کو نئے شروع ہونے والی ہاکی انڈیا لیگ کے پہلے سیزن کے لیے اپنی مردوں کی ٹیم کے شریک کپتان کے طور پر مقرر کیا۔

مزید برآں، ایچ آئی ایل کی دہلی فرنچائزی نے ہندوستانی نائب کپتان اور اسٹرائیکر نونیت کور کو خواتین کی ٹیم کا کپتان بھی مقرر کیا۔

چار ٹیموں پر مشتمل ویمنز ایچ آئی ایل اس سیزن میں اپنی شروعات کرے گی۔

وہیٹن نے شریک کپتان نامزد ہونے پر فرنچائزی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ”میں ہندوستانی ہاکی سپر اسٹار شمشیر سنگھ کے ساتھ آنے والی ہاکی انڈیا لیگ کے لیے دہلی ایس جی پائپرز کا شریک کپتان نامزد کیے جانے پر فخر محسوس کر رہا ہوں۔“

شمشیر نے کہا، ”میں جیکب کے ساتھ مجھے ٹیم کا شریک کپتان بنانے کے لیے دہلی ایس جی پائپرز کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ میں ہیڈ کوچ گراہم ریڈ اور مینٹور پی آر سریجیش سمیت پوری ٹیم مینجمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔ میں لیگ اور اس مضبوط ٹیم کے لیے بہت پرجوش ہوں جو ہم نے بنائی ہے۔“

دہلی ایس جی پائپرز کی مردوں کی ٹیم کے ہیڈ کوچ گراہم ریڈ نے کہا کہ شمشیر کو ہاکی کی دنیا میں ان کی زبردست صلاحیتوں اور کارناموں کے پیش نظر شریک کپتانی کا فطری انتخاب تھا۔

دہلی ایس جی پائپرز کی خواتین ٹیم کے ہیڈ کوچ ڈیو سمولنیئرز نے کہا کہ نونیت ٹیم کی قیادت کرنے کا واضح انتخاب تھا۔ دہلی ایس جی پائپرز نے بیلجیم کی دفاعی کھلاڑی ایما پوریس کو بھی نونیت کا نائب نامزد کیا۔

2014 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے، نونیت نے ہندوستان کے لیے 178 گیمز میں حصہ لیا ہے اور ان کے نام 53 گول ہیں۔ نونیت نے کہا کہ وہ اسے سونپی گئی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔

دہلی ایس جی پائپرز کے ہاکی ڈائریکٹر اور تجربہ کار ہندوستانی گول کیپر پی آر سریجیش نے مردوں کی ٹیم کے لیے شریک کپتانوں کے نام کے پیچھے خیال کی تفصیل سے وضاحت کی۔

انہوں نے کہا، ”دوہری کپتانی کی وجہ بیرون ملک اور ملکی کھلاڑیوں کو یکساں اہمیت دینا ہے۔ ٹیم کو ایک ساتھ رکھنے کے لیے اس قسم کی برابری کی ضرورت ہے۔ وہٹی (وہیٹن) آسٹریلیا کے سب سے سینئر کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ کافی تجربہ ہے اور وہ ہمارے کپتان بننے کے لیے بین الاقوامی کھلاڑیوں میں صحیح شخص ہیں۔“

سریجیش نے کہا، ”شمشیر ان چند ہندوستانیوں میں سے ایک ہیں جنہوں نے دو اولمپک تمغے جیتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ وہیٹن کے ساتھ ذمہ داری بانٹ کر اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو نکھاریں گے۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ دونوں ہماری ٹیم کی کپتانی کے لیے صحیح کھلاڑی تھے۔“

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande