میاں بیوی میں جھگڑے پر نسبتی بھائی کا گولی مار کر قتل کر
سلطان پور، 29 نومبر (ہ س)۔ شہر کے شاستری نگر (کٹہل والی باغ) محلہ میں بہنوئی سنتوش نے اپنے نسبتی بھائی (سالے) رمیش کو گولی مار دی۔ اہل خانہ اسے زخمی حالت میں ضلع اسپتال لے گئے، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
دہلی میں رہنے والا رمیش ایک شادی میں شرکت کے لیے سلطان پور آیا ہوا تھا۔ جمعرات کی رات وہ اپنی ماں کے ساتھ اپنی بہن اور بہنوئی سنتوش سے ملنے شاستری نگر (کٹہل والی باغ) گیا تھا۔ بہنوئی اور نسبتی بھائی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہو گیا۔ بہنوئی سنتوش نے رمیش کے سینے میں گولی مار دی۔ اہل خانہ اسے زخمی حالت میں ضلع اسپتال لے گئے۔ وہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔ مقامی لوگوں کے مطابق دو گولیاں چلائی گئیں۔ واقعہ سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ابتدائی طور پر اس واقعہ کے پیچھے خاندانی تنازعہ سامنے آرہا ہے۔ پولیس اہلکار گھر اور اہل علاقہ سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ سومن ورما نے بتایا کہ شکایت کنندہ کے مطابق بہنوئی نے نسبتی بھائی کو گولی مار دی۔ نسبتی بھائی بہن اوربہنوئی کا جھگڑا حل کرانے آیا تھا۔ جہاں جھگڑے کے بعد بہنوئی سنتوش اگروال نے سالا رمیش اگرہری کو اپنے لائسنس یافتہ ہتھیار سے گولی مار دی۔ اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے لیے ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن