گورنر نے لاچیت بورفوکن کو خراج عقیدت پیش کیا 
گوہاٹی، 24 نومبر (ہ س)۔ آج لاچیت بورفوکن کے 402 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، آسام کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ویر لاچیت بورفوکن کو گل ہائے عقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔ لاچیت بورفوکن کی بہادری اور قیادت کو
گورنر نے لاچیت بورفوکن کو خراج عقیدت پیش کیا


گوہاٹی، 24 نومبر (ہ س)۔

آج لاچیت بورفوکن کے 402 ویں یوم پیدائش کے موقع پر، آسام کے گورنر لکشمن پرساد اچاریہ نے راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں ویر لاچیت بورفوکن کو گل ہائے عقیدت پیش کر کے خراج عقیدت پیش کیا۔

لاچیت بورفوکن کی بہادری اور قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے منائے جانے والے اس دن پر گورنر اچاریہ نے کہا، لاچیت بورفوکن ہمارے ملک کے عظیم فوجی رہنماو¿ں میں سے ایک تھے اور سرائےگھاٹ کی جنگ میں ان کی عظیم فتح سب کے لیے تحریک تھی۔ مغل فوج کو شکست دینا نے انہیں ہندوستان کے عظیم رہنماو¿ں میں سے ایک بنا دیا۔

گورنر نے کہا کہ ان کی غیر معمولی میراث اور عظیم کام ہر ہندوستانی کے لیے سبق ہونا چاہیے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ لاچیت جیسے عظیم لوگوں کی سالگرہ منانا نوجوان نسل کو اس شاندار ورثے سے روشناس کرانے کا ایک موقع ہوگا جو عظیم آہوم کمانڈر نے آنے والی نسل کے لیے چھوڑا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande