بجالی (آسام)، 23 نومبر (ہ س)۔ بجالی ضلع کے تحت بھوانی پور میں آج صبح تقریباً 3:30 بجے ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں چار نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ ایک نوجوان شدید طور پر زخمی ہوگیا اور اسے بارپیٹا میڈیکل کالج اور اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دو دیگر نوجوان بھی زخمی ہوئے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ماروتی اومنی کار میں سات نوجوان سفر کر رہے تھے۔ یہ خوفناک سڑک حادثہ ایک ٹرک کے پیچھے سے ٹکر مارنے کی وجہ سے پیش آیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق تمام نوجوان بارپیٹا ضلع کے رہنے والے ہیں۔ تاہم نوجوان کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد