این آئی اے نے جموں کے کئی مقامات پر چھاپے مارے
جموں، 21 نومبر (ہ س)۔ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حال ہی میں درج ایک کیس کے سلسلے میں جمعرات کی صبح جموں ڈویژن میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی ہندوستان میں پاکستانی دہشت گردوں کی دراندازی کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی ہے۔ چھاپے کا مقصد شواہد اکٹھا کرنا اور دہشت گردوں کی دراندازی سے منسلک نیٹ ورکس کو ختم کرنا ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ چھاپے دہشت گردوں کے ساتھیوں او جی ڈبلیو کے ٹھکانوں پر مارے جا رہے ہیں۔ این آئی اے کی ٹیم نے ضلع ڈوڈہ کے پنیجا و دیگر مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنیجا بھدرواہ میں نصیر احمد بیگ ولد بشیر احمد بیگ کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے ۔آخری اطلاع ملنے تک چھاپہ مار کاروائی جاری ہے ۔
ہندوستھان سماچار
--------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر