امپھال، 20 نومبر (ہ س)۔ منی پور حکومت نے ریاست کے تشدد سے متاثرہ سات اضلاع میں VSAT اور VPN سمیت تمام موبائل انٹرنیٹ اور ڈیٹا سروسز کی معطلی کو مزید تین دن کے لیے بڑھا دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ریاست میں جاری تشدد کے پیش نظر ابتدائی طور پر امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، بشنو پور، تھوبل، کاکچنگ، کانگ پوکپی اور چورا چند پور اضلاع میں 18 نومبر سے دو دن کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی گئی تھیں۔ ریاست کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد صرف سرکاری دفاتر کے لیے نرمی دی گئی تھی اور ریاستی حکومت کی جانب سے انٹرنیٹ کی معطلی کو 20 نومبر کی شام 5:15 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔ ٹیلی کام سروسز کی عارضی معطلی (عوامی ایمرجنسی یا پبلک سیفٹی) رولز 2017 کے رول 2 کے تحت جاری کردہ حکم کا مقصد عوام کی حفاظت کو برقرار رکھنا اور افواہوں کو پھیلنے سے روکنا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی