نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔ دہلی کی ہوا میں کل کے مقابلے بدھ کے روز معمولی بہتری آئی ہے۔ تاہم، دہلی کی ہوا کے معیار کا انڈیکس اب بھی سنگین زمرے میں ہے۔ بدھ کو دہلی کا اوسط اے کیو آئی 422 درج کیا گیا۔
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے مطابق، وزیر پور میںاے کیو آئی 464، منڈکا میں 462، دوارکا میں 400 ریکارڈ کیا گیا۔ چاندنی چوک میںاے کیو آئی تقریباً 388، لودھی روڈ میں 375 کے آس پاس درج کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ 0 سے 50 کے درمیان اے کیو آئی کو ’اچھا‘ سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ 51 سے 100 کے درمیان کو ’اطمینان بخش‘، 101 سے 200 کے درمیان کو’درمیانی‘ اور 201 سے 300 کے درمیان کو ’خراب‘ سمجھا جاتا ہے۔ اگر اے کیو آئی 301 سے 400 کے درمیان ہے تو اسے ’انتہائی خراب‘ کے زمرے میں سمجھا جاتا ہے۔ جبکہ 401 اور 500 کے درمیان اے کیو آئی کو’سنگین‘ سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد