نئی دہلی، 20 نومبر (ہ س)۔
ارجنٹائن کی قومی فٹ بال ٹیم اگلے سال کیرالہ میں دو نمائشی میچ کھیلے گی، کیرالہ کے وزیر کھیل وی عبدالرحمن نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔
ارجنٹائن کے لیے جاپان اور قطر کو ممکنہ حریف تصور کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ لیونل میسی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ وزیر نے کہا کہ کوچی عارضی مقام ہے، تاہم، دوسرے شہروں میں میچوں کے انعقاد کی فزیبلٹی پر بھی بات کی جائے گی۔
وزیر نے یہ بھی کہا کہ کل اخراجات تقریباً 100 کروڑ روپے ہوں گے اور اسے اسپانسر شپ کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی تاجر ایسوسی ایشن اس تقریب کو اسپانسر کرنے کے لیے آگے آئی ہے۔
وزیر نے کہا کہ ارجنٹینا فٹ بال ایسوسی ایشن (اے ایف اے) کا ایک وفد جلد ہی بات چیت کے لیے کیرالہ کا دورہ کرے گا اور اس کے بعد حتمی اعلان کیا جائے گا۔ کیرالہ کے وزیر کھیل نے اس سال کے شروع میں اسپین میں اے ایف اے حکام کے ساتھ ابتدائی بات چیت کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ