ایران کی جوہری تنصیبات پہلے سے کہیں زیادہ حملوں کے خطرے میں ہیں : اسرائیل
تل ابیب،12نومبر(ہ س)۔ اسرائیل کے نئے وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے اتنا زیادہ خطرے میں نہیں تھا۔پیر کے روز 'ایکس' پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا اہم تر
ایران نیوکلیئر پلانٹ


تل ابیب،12نومبر(ہ س)۔

اسرائیل کے نئے وزیر دفاع یسرائیل کاتز کا کہنا ہے کہ ایران کبھی بھی اپنی جوہری تنصیبات پر حملوں کے حوالے سے اتنا زیادہ خطرے میں نہیں تھا۔پیر کے روز 'ایکس' پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں اسرائیلی وزیر نے کہا کہ ہمارے پاس اپنا اہم ترین مقصد پورا کرنے کا موقع ہے یعنی اسرائیل کی ریاست کے لیے خطرہ بننے والے وجود کو مٹا دینا۔اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونوت کے مطابق یسرائیل کاتز نے پیر کے روز پہلی مرتبہ چیف آف اسٹاف ہرتزی ہیلفی کے زیر صدارت جنرل اسٹاف کمیٹی فورم کے ساتھ ملاقات کی۔اسرائیل کئی برسوں سے ایران پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کر رہا ہے، تہران اس الزام کو مسترد کرتا رہا ہے۔

گذشتہ ماہ 26 اکتوبر کو اسرائیلی فضائیہ نے ایران میں عسکری اہداف پر حملے کیے۔ یہ کارروائی یکم اکتوبر کو ایران کی جانب سے اسرائیل پر دو سو کے قریب میزائل داغے جانے کے جواب میں کی گئی۔ اسرائیلی حملوں سے قبل کئی اسرائیلی ذمے داران اور سابق وزرا نے ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے پر زور دیا تھا۔ تاہم امریکی میڈیا کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق امریکی دباو¿ کے سبب اس تجویز کو خارج کر دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande