قومی یکجہتی کا دن ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے، جومرد آہن کے نام سے مشہور سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش ہے۔ نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت نے سال 2014 میں قومی یکجہتی کا دن منانے کا فیصلہ کیا تھا۔
دیگر اہم واقعات:
1875 - سردار ولبھ بھائی پٹیل کی پیدائش - ہندوستان کے مجاہد آزادی اور کانگریس رہنما جو آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ بنے۔
1889 - آچاریہ نریندر دیو کی پیدائش - ہندوستان کے مشہور عالم، سوشلسٹ مفکر، ماہر تعلیم اور محب وطن۔
1914۔ برطانیہ اور فرانس نے ترکی کے خلاف جنگ کا اعلان کیا۔
1943- جی۔ مادھون نائر کی پیدائش - ہندوستانی سائنسدان اور 'اسرو' کے سابق چیئرمین۔
1953 - بیلجیم میں ٹیلی ویژن کی نشریات کا آغاز ہوا۔
1956 - برطانیہ اور فرانس نے نہر سویز کو دوبارہ کھولنے کے لیے مصر پر بمباری شروع کی۔
1959 - سوویت یونین اور مصر نے دریائے نیل پر اسوان ڈیم کی تعمیر کے معاہدے پر دستخط کیے۔
1960 - خلیج بنگال میں سمندری طوفان کی وجہ سے تقریباً دس ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
1966 - ہندوستان کے مشہور تیراک میہر سین نے پانامہ نہر کو تیر کر پار کیا۔
1975 - سچن دیو برمن کی موت - بنگالی اور ہندی سنیما کے مشہور موسیقار اور گلوکار۔
1984 - بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کے محافظوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
1996- کیمیائی ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر عمل درآمد کے لیے ضروری 65 ممالک کی منظوری حاصل کی گئی۔
2005 - امرتا پریتم کا انتقال - مشہور شاعرہ، ناول نگار اور مضمون نگار۔
2008- مرکزی کابینہ نے ملک میں 6 سے 14 سال کی عمر کے بچوں کو لازمی تعلیم فراہم کرنے کے بل کو منظوری دی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عبدالواحد