مدینہ منورہ،30اکتوبر(ہ س)۔
مسجد نبوی ﷺکے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے حرم نبوی میں آنے والے زائرین پرسکون ماحول فراہم کرنے کےلیے ہرممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔مسجد نبوی کے انتظامی امور کی نگران جنرل اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کہ سال 2024ءکے دوران مسجد نبوی میں عطر لگانے کی سروس سے مستفید ہونے والے زائرین کی تعداد تقریباً 2,414,724 تک پہنچ گئی۔اتھارٹی نے وضاحت کی کہ زائرین کو لگائی جانے والی لگڑری پرفیوم کی مقدار 939 لیٹر تک پہنچ گئی جبکہ فیومیگیشن اور پرفیومنگ راو¿نڈز کی کل تعداد 5781 ریکارڈ کی گئی۔یہ سروس مسجد نبوی میں روحانی ماحول کو بہتر بنانے اور ضیوف الرحمان کو ممتاز خدمات فراہم کرنے کے لیے اتھارٹی کی کاوشوں کا حصہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan