حکومت اور انتظامیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام: اکھلیش یادو
لکھنو/ہردوئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔ اگر انتظامیہ عوام کی بات سننے لگے تو وہ واقعہ نہیں ہوگا جو آج جون پور میں ہوا (زمین کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل)۔ انتظامیہ اور حکومتی لوگ انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔ جونپور اس سے پہلے ایک بندخاندان کے ایک نوجوان کو
حکومت اور انتظامیہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں ناکام: اکھلیش یادو


لکھنو/ہردوئی، 30 اکتوبر (ہ س)۔

اگر انتظامیہ عوام کی بات سننے لگے تو وہ واقعہ نہیں ہوگا جو آج جون پور میں ہوا (زمین کے تنازعہ پر نوجوان کا قتل)۔ انتظامیہ اور حکومتی لوگ انصاف فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔

جونپور اس سے پہلے ایک بندخاندان کے ایک نوجوان کو پولس نے پیٹ پیٹ کر مار ڈالا۔ اسی ضلع میں ایک یادو کا قتل کیا گیا ۔ ابھی کچھ دن پہلے لکھنو¿ میں موہت پانڈے کا قتل کر دیا گیا ۔ اس سے پہلے گوتم نامی نوجوان کا قتل ہوا ۔ یہ حراستی موت پہلے کبھی نہیں ہوئی ہوگی۔ اتنی کرپشن کبھی نہ ہوئی ہو گی۔ بدھ کو ہردوئی پہنچے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بی جے پی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

وہ سابق ایم ایل اے راجیشوری دیوی کی رہائش گاہ پر ان کے آنجہانی بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرنے پہنچے تھے۔ اکھلیش نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو بچاتی نہیں پھنساتی ہے۔ بی جے پی کسی کی رشتہ دار نہیں ہے۔ یہ ہم نہیں ان کی پارٹی والوں سے پوچھیں۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ نعرہ ( بٹیں گے تو کٹیں گے) پی ڈی اے کی طاقت کے خوف سے دیا گیا ہے۔ بی جے پی پی ڈی اے کی بڑھتی ہوئی طاقت سے پریشان ہے۔ ہمارے وزیر اعلیٰ کو یہ جاننے کے لیے آگے لایا گیا کہ ا نہیں کس لیب میں تیار کیا گیا ہے اور کون اس کے لیے کارآمد شخص ہوگا۔ اس بار پی ڈی اے لوگوں کو جوڑے گا۔ بی جے پی گھبرائی ہوئی ہے اسی لیے ایسے نعرے دے رہی ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ پی ڈی اے خاندان ایک ہے جو سماجی انصاف اور سماجی ہم آہنگی کی لڑائی کو آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ آج اگر کوئی بھائی چارے کو بچا رہا ہے تو اسے صرف پی ڈی اے خاندان بچا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande