مرادآباد، 30 اکتوبر (ہ س)۔
ضلع کے تھانہ منڈھا پانڈے علاقے میں میلے میں ایک نوجوان کے ذریعہ اپنے ہی گاو¿ں کی لڑکی کی ویڈیو بنا کر فحش علامت کے ساتھ وائرل کرنے کے الزام میں بدھ کو تھانہ پولیس نے ملزم اور اس کے کنبہ کے افراد سمیت پانچ افراد کے خلاف کیس درج کر لیا ہے۔
شکایت کنندہ خاتون نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کے ساتھ میلہ دیکھنے گئی تھی۔ اس دوران ملزم نے اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ متاثرہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ جب وہ اس معاملے کی شکایت ملزم کے گھر والوں سے کرنے گئی تو اس نے اس پر حملہ کیا۔
لڑکی کی ماں نے منڈھا پانڈے تھانے میں دی گئی شکایت میں بتایا کہ دو روز قبل پیر کو وہ اپنی بیٹی کے ساتھ خبرریا بھڈ گاو¿ں میں میلہ دیکھنے گئی تھی، جہاں ان کے گاو¿ں کے مونیش نامی نوجوان نے اس کی بیٹی کی ویڈیو بنا لی۔ اس کے بعد منگل کی دوپہر ملزم نے اسے فحش لوگو کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔ اس نے بتایا کہ اسے شام کو پڑوسیوں سے اس بات کا علم ہوا۔ جس کے بعد وہ شکایت کرنے منیش کے گھر گئی تو وہاں اس کے گھر والوں محمد نواز، اشقرہ، جنید، کاشف نے اس کی پٹائی کی۔
مندھاپانڈے تھانے کے انچارج آر پی شرما نے بتایا کہ خاتون کی شکایت کی بنیاد پر بدھ کو ملزم نوجوان سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ