29 اکتوبر کی تاریخ ملکی اور دنیا کی تاریخ میں کئی اہم وجوہات کی بنا پر درج ہے۔ اس تاریخ کو قومی راجدھانی دہلی میں دہشت گردی کے خوفناک واقعے کے لیے یاد کیا جاتا ہے۔ دھنتیرس 29 اکتوبر 2005 کو تھی۔ اس تاریخ کو دہلی میں تین مقامات پر بم دھماکے ہوئے۔ سروجنی نگر، پہاڑ گنج اور گووند پوری کے مصروف بازاروں میں ہوئے ان دھماکوں میں 62 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ پہلا دھماکا شام ساڑھے پانچ بجے پہاڑ گنج میں ہوا جو کہ بہت زیادہ بھیڑ بھاڑ والا علاقہ ہے۔ ٹھیک آدھے گھنٹے بعد دوسرا بم دھماکہ مصروف ترین بازار سروجنی نگر میں ہوا۔ یہ دھماکے بسوں، کاروں اور موٹر سائیکلوں میں ہوئے۔ ان دھماکوں کے پیچھے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ کا ہاتھ سمجھا جاتا تھا۔ عدالت نے طارق احمد ڈار، محمد حسین فاضلی اور محمد رفیق شاہ کے خلاف ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے، مجرمانہ سازش، قتل، اقدام قتل اور ہتھیار جمع کرنے کے الزامات عائد کیے تھے۔
دیگر اہم واقعات:
1794: فرانسیسی فوج نے جنوب مشرقی نیدرلینڈز ونیلو پر قبضہ کر لیا
1859: اسپین نے افریقی ملک مراکش کے خلاف جنگ کا اعلان کیا
1913 میں وسطی امریکی ملک ایل سلواڈور میں سیلاب ،ہزاروں لوگوں کی موت
1920ء: سابق صدر ذاکر حسین کی کوششوں سے جامعہ ملیہ اسلامیہ کا قیام
1942ء میں بیلاروس کے پنسک میں نازیوں نے 16 ہزار یہودیوں کو ہلاک کیا
1947: بیلجیئم، لکسمبرگ اور نیدرلینڈز نے بینیلکس تنظیم قائم کی
1958 امریکہ نے نیوادا میں نیو کلیائی تجربہ کیا
1994 نیو یارک میں نیشنل میوزیم آف امریکن انڈینزکا قیام
1997 میں پاکستان نے بین الاقوامی کیمیائی ہتھیاروں کے معاہدے کی توثیق کی
2001: پاک مقبوضہ کشمیرمیں ریڈیکل قبائلیوں نے چلاس شہر کی فضائی پٹی، جیل اور پیٹرول پمپ پر قبضہ کر لیا
2004 میں ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو کے صدر میکس ویل رچرڈز نے بھارتی صدر اے پی جے عبدالکلام سے ملاقات کی
2015 چین نے ایک بچہ کی پالیسی کو ختم کرنے کا اعلان کیا
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی