سچن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیںجو روٹ : ایلسٹر کک
دبئی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلسٹر کک کا ماننا ہے کہ جو روٹ عظیم بلے باز سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن سکتے ہیں۔ انگلینڈ کے اسٹار بلے بازجو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں موج

Root

دبئی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایلسٹر کک کا ماننا ہے کہ جو روٹ عظیم بلے باز سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رن بنانے والے بلے باز بن سکتے ہیں۔

انگلینڈ کے اسٹار بلے بازجو روٹ کے ٹیسٹ کرکٹ میں موجودہ رن12,716 ہو گئے ہیں۔ روٹ اس وقت سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔ ان سے آگے راہل ڈریوڈ (13,288 رنز)، جیک کیلس (13,289 رنز) اور رکی پونٹنگ (13,378 رن) ہیں۔ سچن تندولکر 15,921 رنوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ روٹ اب بھی سابق ہندوستانی عظیم کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ تاریخ کے کامیاب ترین بلے باز بننے سے 3,206 رن دور ہیں۔ اس کے باوجود کک پر امید ہیں کہ روٹ اپنے کیریئر کے بقیہ وقت میں سچن کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

آئی سی سی کے زیر اہتمام راو¿نڈ ٹیبل انٹرویو کے دوران کک کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں جو روٹ انگلش ٹیم کے لیے یقینی طور پر ایک سنگ میل حاصل کر سکتے ہیں، جسے توڑنا بہت مشکل ہو گا، لیکن آپ کبھی نہیں جانتے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ بہت قریب پہنچ سکتے ہیں، اگر وہ 16 ہزار ٹیسٹ رن بنانے والے پہلے کھلاڑی بنیں تو یہ ایک بڑی کامیابی ہوگی۔

حال ہی میں، 33 سالہ روٹ پاکستان کے خلاف تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوران اپنے سابق ساتھی کک کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ اپنے دوست کو انگلینڈ کا بہترین بلے باز بنتے دیکھ کر 39 سالہ کک اپنے جذبات کا اظہار الفاظ میں نہ کر سکے اور روٹ کو فون کر کے انہیں ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔

کک نے کہا کہ میں نے وہ لمحہ دیکھا اور پھر کھیل ختم ہونے کے بعد میں نے انہیں فون کیا۔ انہوںنے کہا کہ میں ٹیکسٹ میسج لکھنے کے لیے صحیح الفاظ نہیں سوچ پارہا تھا، اس لیے میں نے سوچا کہ میں اسے فون کر کے دیکھوں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بناو¿ں گا کہ ان کے ہاتھ میں بیئر ہو، جو میرے خیال میں ان کے ہاتھ میں تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande