میکا سنگھ سلمان کی حمایت میں آگئے، انوپ جلوٹا نے انہیں معافی مانگنے کا مشورہ دیا۔
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کے قتل اور بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں سے ان کا پورا خاندان پریشان ہے۔ اگرچہ سلمان اس معاملے پر آواز اٹھاتے رہے ہیں، لیکن ان کے والد سلیم خان اور بہن بھائی اکثر خاندان کی ذہنی حالت پر
م


بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان کے قریبی دوست بابا صدیقی کے قتل اور بشنوئی گینگ کی جانب سے مسلسل دھمکیوں سے ان کا پورا خاندان پریشان ہے۔ اگرچہ سلمان اس معاملے پر آواز اٹھاتے رہے ہیں، لیکن ان کے والد سلیم خان اور بہن بھائی اکثر خاندان کی ذہنی حالت پر تبصرہ کرتے رہے ہیں۔ میکا سنگھ نے لائیو کنسرٹ کے دوران بھائی جان کی حمایت کی۔

میکا سنگھ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو میں میکا سنگھ لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرتے نظر آ رہے ہیں۔ میکا اور سلمان کی گہری دوستی کے بارے میں سب جانتے ہیں۔ لائیو کنسرٹ کے دوران میکا نے فلم 'شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا' کے اپنے ہٹ گانے 'اے گنپت' کی لائنیں بھائی رے بھائی تو فکر نہ کر،اس کی ماں کی ،اس کی بہن کی جو دیکھے ادھر،گائیں۔ یہ بول گانے اے گنپت کی درمیانی سطروں کے ہیں۔ اس طرح میکا نے ڈنکے کی چوٹ پر پر سلمان کی حمایت میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ میکا کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لیے اور سوشل میڈیا پر اس کی خوب چرچا ہے۔ یہ ان کی اور سلمان کی دوستی کی ایک اور مثال ہے۔

دوسری طرف انوپ جلوٹا نے کہا ہے کہ سلمان بشنوئی مندر جا کر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ اس کی معافی قبول کر لیں گے۔ سلمان کو جانا چاہئے اور پھر کسی خوف کے بغیر زندگی گزارنی چاہئے… یہ معاملہ مزید پیچیدہ کرنے کا وقت نہیں ہے۔ اس نے قتل کیا ہے یا نہیں، سلمان کو معافی مانگنی چاہیے۔ لڑائی میں پھنسنے سے کسی کو کچھ نہیں ملے گا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande