مودی -پوتن کے درمیان دوطرفہ مذاکرات، بھارت نے ایک بار پھر جنگمیں امن کا پیغام دیا
نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے شہر قازان میں برکس سربراہی اجلاس سے قبل منگل کو دو طرفہ ملاقات کی۔ روس-یوکرین تنازعہ میں امن اور استحکام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری تم
Bilateral talks between Modi-Putin, India again pitched peace


نئی دہلی، 22 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے روس کے شہر قازان میں برکس سربراہی اجلاس سے قبل منگل کو دو طرفہ ملاقات کی۔ روس-یوکرین تنازعہ میں امن اور استحکام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری تمام کوششیں انسانیت کو فوقیت دیتی ہیں۔ ہندوستان آنے والے وقت میں ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

دو طرفہ ملاقات کے دوران وزیر اعظم مودی نے روس اور یوکرین تنازعہ کے حوالے سے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ وہ یقین رکھتے ہیں اور پہلے بھی اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ مسائل کو پرامن طریقوں سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔

قابل ذکر ہے کہ وزیر اعظم مودی برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آج قازان پہنچ گئے ہیں۔ برکس کے رکن ممالک برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ کے رہنما اس میں شرکت کر رہے ہیں۔

برکس کی کامیاب صدارت کے لیے روس کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ برکس نے گزشتہ 15 سالوں میں اپنی الگ شناخت بنائی ہے اور اب دنیا کے کئی ممالک اس میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر پوتن کی دوستی اور گرمجوشی سے استقبال اور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ میٹنگ کے مقام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے اس شہر کے ساتھ گہرے اور تاریخی تعلقات ہیں۔ قازان میں ہندوستان کے نئے قونصلیٹ جنرل کے کھلنے سے روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ اقتدار میں واپس آنے کے بعد تین ماہ میں یہ ان کا روس کا دوسرا دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی ہم آہنگی اور گہری دوستی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande