آیوڈین کی کمی سے آگاہی کا عالمی دن : آیوڈین کی کمی سے ہونے والے امراض کو روکنے میں جاری پیش رفت کی یاد دلاتا ہے
نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا بھر میں آج آیوڈین کی کمی سے آگہی کا دن منایاجارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو آئیوڈین کی اہمیت سے متعلق آگہی فراہم کر نا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آیوڈین انسانی خوراک کا ایک اہم جزو ہے جس کی کمی سے انسان
عالمی دب


نئی دہلی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ دنیا بھر میں آج آیوڈین کی کمی سے آگہی کا دن منایاجارہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد لوگوں کو آئیوڈین کی اہمیت سے متعلق آگہی فراہم کر نا ہے۔ طبی ماہرین کہتے ہیں کہ آیوڈین انسانی خوراک کا ایک اہم جزو ہے جس کی کمی سے انسانی دماغ اور جسم کی نشو نما متاثر ہوتی ہے۔ آیوڈین انسانی خوراک کا ایک اہم معدنی جز و ہے جو بہت ہی کم مقدار میں یومیہ بنیادوں پر انسانی جسم کو درکار ہوتا ہے۔یہ نہ ہی قد رتی طور پر جسم میں بنتا ہے اور نہ ہی ذخیرہ ہوتا ہے۔ اس لئے اسے نمک کے ساتھ ملا کر انسانی جسم کو فراہم کیا جاتا ہے۔ ماہرین طب کے مطابق جسم میں آئیوڈین کی کمی کے باعث انسانی دماغ اور جسم کی نشو نما متاثر ہوتی ہے۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق آیوڈین کی کمی کے صحت پر ہونے والے سنگین اثرات کو تسلیم کرتے ہوئے، مرکزی حکومت نے 1962 میں گوائٹر کنٹرول پروگرام (این جی سی پی) کے ذریعے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے قومی کوششیں شروع کی تھیں۔ یہ پروگرام آیوڈین کی کمی کو ختم کرنے کی طرف ایک اہم قدم تھا، جو ذہنی اور جسمانی پسماندگی، بونے پن اور مردہ بچے کی پیدائش جیسے حالات سے منسلک تھا۔ وزارت کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں تمام خوردنی نمک کو آئوڈائز کرنے کا منصوبہ 1984 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اہم پالیسی سازی فیصلے کئے گئے تھے۔ حکومت ہند کا مقصد1992 تک مکمل طور پر آیوڈین والے نمک کو اپنانا تھا۔ آج، ہندوستان سالانہ 65 لاکھ میٹرک ٹن آیوڈین والا نمک پیدا کرتا ہے، جو اس کی آبادی کی ضروریات کو پورا کرتی ہے۔

سمندر دنیا میں آیوڈین پیدا کرنے والے سب سے بڑا جز ہے۔ بارش کی وجہ سمندر کے قریب رہنے والے افراد آیوڈین کی کمی پودوں اور جانوروں کے ذریعے پوری کر لیتے ہیں جبکہ ایسے علاقے جہاں بارش نہیں ہوتی وہاں کے افراد کے لیے آیوڈین کی کمی ایک مسئلہ رہتی ہے۔ یہ صورت حال پہاڑی علاقوں میں رہنے والے افراد کی بھی ہے۔ ان میں پاکستان کے شمالی علاقے اور اٹلی، روس، سینٹرل ایشیا اور افریقہ کے علاقے شامل ہیں۔ خواتین کو روزانہ 150 سے 300 یو جی جبکہ مردوں کو 150 یو جی کی ضرورت ہوتی ہے۔ آئیوڈین کی کمی سے آگاہی کا عالمی دن آیوڈین کی کمی کے عوارض کو روکنے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے ڈبلیو ایچ ا و اور یونیسیف جیسے عالمی اداروں کی مسلسل نگرانی اور دنیا بھر میں صحت مند آبادی اور زندگی کے معیار بہتری لانے کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande