سوئے ہوئے نوجوان کا نامعلوم بدمعاشوں نے پیٹ پیٹ کر قتل کیا
امیٹھی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے جگدیش پور کوتوالی علاقے میں جمعرات کی دیر رات سوتے ہوئے نوجوان پر بدمعاشوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور قاتلوں کی
Unknown miscreants beat a sleeping youth to death


امیٹھی، 11 اکتوبر (ہ س)۔ ضلع کے جگدیش پور کوتوالی علاقے میں جمعرات کی دیر رات سوتے ہوئے نوجوان پر بدمعاشوں نے حملہ کر دیا۔ اس دوران حملہ آوروں نے اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش شروع کر دی اور قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق جگدیش پور کوتوالی علاقہ کے تحت سندھیانوا گاو¿ں کے نزدیک شاہراہ پر واقع ایک دھرم کانٹے پر سوئے ہوئے وملیش تیواری (26) ولد بھولا ناتھ تیواری کو دیر رات نامعلوم بدمعاشوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمی نوجوان کو فوری علاج کے لیے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر جگدیش پور میں داخل کرایا۔ زخمی کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے لکھنو¿ کے ٹراما سینٹر ریفر کردیا، جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

ایریا آفیسر مسافرخانہ اتل کمار سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ متوفی نوجوان پیپر پور تھانہ علاقہ کے تحت گہری گاو¿ں کا رہنے والا تھا۔ اہل خانہ کی شکایت کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس فورس موقع پر تعینات ہے۔ واقعہ کو انجام دینے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ جلد ملزمان کو گرفتار کر کے واقعہ سے پردہ اٹھا دیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande