کھمم اور نلگنڈہ میں انٹگریٹیڈ اسکولوں کاسنگ بنیاد
حیدرآباد, 11 اکتوبر (ہ س): حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز ریاست میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ ریسڈنشیل اسکولوں کے قیام کی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ جس کا مقصد غریب اور کمزور طبقات کے بچوں کو عالمی معیار کی سہولتوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ریاستی وزیر ر
کھمم اور نلگنڈہ میں انٹگریٹیڈ اسکولس کاسنگ بنیاد


حیدرآباد, 11 اکتوبر (ہ س): حکومت تلنگانہ نے جمعہ کے روز ریاست میں ینگ انڈیا انٹگریٹیڈ ریسڈنشیل اسکولوں کے قیام کی مشق کا آغاز کردیا ہے۔ جس کا مقصد غریب اور کمزور طبقات کے بچوں کو عالمی معیار کی سہولتوں کے ساتھ معیاری تعلیم فراہم کرنا ہے۔ریاستی وزیر ریونیو پونگو لیٹی سرینواس ریڈی اور اورزیر آر اینڈ بی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بالترتیب کھمم اور نلگنڈہ کے اضلاع میں دو اسکولس کا سنگ بنیاد رکھا۔ ریاست بھر میں آج28 انٹگریٹیڈریسڈنشیل اسکولس کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ ہر ایک اسکول،25 ایکڑ کے وسیع کیمپس پرمشتمل رہے گا۔ یہ کیمپس انتہائی عصری سہولتوں سے لیس رہے گا جہاں تعلیم اور دیگر سرگرمیاں رہیں گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ان اسکولس میں ذریعہ تعلیم انگلش رہے گا۔ جہاں چہارم سے انٹر میڈیٹ تک کھیل کود کی تمام سہولتیں بھی رہیں گی۔ ان اسکولوں میں 2560 طلبہ کو داخلہ دیا جائے گا اوراسٹاف کی تعداد 120رہے گی۔ ان انٹگریٹیڈ اسکولوں میں ڈیجیٹل لائبریز،اسمارٹ بورڈس اورکمپیوٹر لیابس کی سہولتیں دستیاب رہیں گی۔ یہ اسکولس، ذات، مذہب اورعلاقہ سے بالاتررہیں گے۔ وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے وعدہ کیا تھا کہ ہر اسمبلی حلقہ میں اس طرح کا ایک اسکول قائم کیا جائے گا۔

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande