برسلز،11اکتوبر(ہ س)۔
یورپی یونین کے سربراہ چارلس مشیل نے جمعہ کے روز اقوامِ متحدہ کی امن کارروائیوں پر حملوں کی مذمت کی۔ امن فوجی دستوں نے کہا کہ اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان میں ان کے ہیڈ کوارٹر پر فائرنگ کی۔یورپی کونسل کے صدر نے لاو¿س میں ایک جنوب مشرقی ایشیائی سربراہی اجلاس کے موقع پر اے ایف پی کو بتایا، اقوامِ متحدہ کے امن مشن کے خلاف حملہ غیر ذمہ دارانہ عمل اور ناقابلِ قبول ہے اور اسی وجہ سے ہم اسرائیل سے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی انسانی قانون کا مکمل احترام کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan