آسام: فور وہیلر کی زد میں آکر چار بچے ہلاک ہوگئے۔
دھوبری (آسام)، 11 اکتوبر (ہ س)۔ شاردیہ درگا پوجا تہوار کے درمیان جمعہ کی صبح دھوبری ضلع میں ایک المناک سڑک حادثے میں چار بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ آج صبح دھوبری ضلع کے سوناکھولی میں پیش آیا۔ دھوبری کے سوناکھولی میں صبح کے وقت نیشنل ہائی وے 17 کے
ہلاک


دھوبری (آسام)، 11 اکتوبر (ہ س)۔ شاردیہ درگا پوجا تہوار کے درمیان جمعہ کی صبح دھوبری ضلع میں ایک المناک سڑک حادثے میں چار بچوں کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ آج صبح دھوبری ضلع کے سوناکھولی میں پیش آیا۔

دھوبری کے سوناکھولی میں صبح کے وقت نیشنل ہائی وے 17 کے کنارے ایک 40 دن کے بچے کو گود میں لے کر کچھ بچے کھڑے تھے کہ اسی دوران ایک تیز رفتار فور وہیلر نے انہیں زوردار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین بچے جاں بحق ہوگئے۔ ایک اور بچہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مرنے والوں کی شناخت مریم خاتون (10)، زبیر حسین (7)، ابو ریحان (40 دن) اور مہدی حسین (5) کے طور پر ہوئی ہے۔

حادثے کا سبب بننے والی گاڑی (AS-17L-6331) کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande