وزارت داخلہ نے سیلاب سے متاثرہ 14 ریاستوں کو 5,858 کروڑ روپے جاری کیے
نئی دہلی، یکم اکتوبر ( ہ س)۔ وزارت داخلہ نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے مرکزی حصہ کے طور پراور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے پیشگی رقم کے طور پر 5,858.60 کروڑ روپے سیلاب سے متاثرہ 14 ریاستوں کوجاری کی ہے۔ مرکزی حکومت ن
Home Ministry releases Rs 5,858 cr to 14 flood-affected states


نئی دہلی، یکم اکتوبر ( ہ س)۔ وزارت داخلہ نے ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ایس ڈی آر ایف) سے مرکزی حصہ کے طور پراور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ (این ڈی آر ایف) سے پیشگی رقم کے طور پر 5,858.60 کروڑ روپے سیلاب سے متاثرہ 14 ریاستوں کوجاری کی ہے۔ مرکزی حکومت نے مہاراشٹر کو 1,492 کروڑ روپے، آندھرا پردیش کو 1,036 کروڑ روپے، آسام کو 716 کروڑ روپے، بہار کو 655.60 کروڑ روپے، گجرات کو 600 کروڑ روپے، ہماچل پردیش کو 189.20 کروڑ روپے، کیرالہ کو 145.60 کروڑ روپے ، منی پور کو 50 کروڑ روپے، میزورم کو 21.60 کروڑ روپے، ناگالینڈ کو 19.20 کروڑ روپے، سکم کو 23.60 کروڑ روپے، تلنگانہ کو 416.80 کروڑ روپے، تریپورہ کو 25 کروڑ روپے اور مغربی بنگال کو 468 کروڑ روپے جاری کیے ہیں۔ یہ ریاستیں اس سال جنوب- مغربی مانسون کے دوران انتہائی شدید بارش، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثر ہوئی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون امت شاہ کی رہنمائی میں مودی حکومت مشکلات کو کم کرنے میں قدرتی آفات سے متاثرہ ریاستوں کے لوگوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ ریاستوں آسام، میزورم، کیرالہ، تریپورہ، ناگالینڈ، گجرات، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور منی پور میں موقع پر ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے بین وزارتی مرکزی ٹیمیں (آئی ایم سی ٹی) بھیجی تھیں۔

مزید برآں بہار اور مغربی بنگال کے نقصان کاموقع پر اندازہ لگانے کے لئے جلد ہی آئی ایم سی ٹی بھیجی جائیں گی۔ یہ دونوں ریاستیں حال ہی میں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔ قائم کردہ انتظامات کے مطابق، آئی ایم سی ٹی کی تشخیصی رپورٹ موصول ہونے کے بعد این ڈی آر ایف سے اضافی مالی امداد آفات سے متاثرہ ریاستوں کو منظور کی جائے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی رہنمائی میں اس سال 21 ریاستوں کو 14,958 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کیے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande