لندن،یکم ستمبر(ہ س)۔
برطانوی وزیرِ خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پیر کے روز امریکی وزیرِ خارجہ انٹونی بلنکن سے فون پر گفتگو کے بعد اسرائیل-لبنان تنازعے میں ممکنہ اضافے کی اطلاعات کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ دہرایا۔اسرائیل لبنان میں زمینی فوجی بھیجنے کا ارادہ رکھتا ہے، اس بات کے بڑھتے ہوئے امکان کے درمیان لیمی نے اسکائی نیوز کو بتایا، لبنان میں اسرائیل کے لیے اگلے مرحلے کے بارے میں ہم دونوں نے میڈیا میں رپورٹس دیکھی ہیں۔نیز انہوں نے کہا، ہم دونوں نے گذشتہ ہفتے اقوامِ متحدہ میں اس مو¿قف پر اتفاق کیا تھا کہ آگے بڑھنے کا بہترین راستہ فوری جنگ بندی اور سیاسی حل کی طرف رجوع کرنا ہے۔
قبل ازیں وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے ایک ترجمان نے فریقین پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔لیمی نے حکومت کے اس مشورے کو بھی دہرایا کہ برطانوی شہری لبنان چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا، ہم نے تجارتی پروازوں میں نشستیں محفوظ کر لی ہیں جو کل پرواز کر رہی ہیں تاکہ برطانیہ کے شہری وہاں سے نکل سکیں۔ میں ان پر زور دیتا ہوں کہ وہ لبنان چھوڑ دیں کیونکہ زمینی صورتِ حال تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا،’اگرچہ ہم برطانوی شہریوں کی حفاظت کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کریں گے اور ایسا کرنے کے لیے منصوبے موجود ہیں لیکن ہم حالات کا اور یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ اگر آئندہ گھنٹوں اور دنوں میں معاملات زیادہ کشیدہ ہو جاتے ہیں تو ہم کتنی رفتار سے ایسا کر سکتے ہیں۔‘ایک بیان میں حکومت نے کہا کہ اس نے ایک پرواز بھی چارٹر کی ہے تاکہ برطانوی شہریوں اور ان کے زیرِ کفالت شرقِ اوسط چھوڑنے کے خواہشمند افراد کی طرف سے کوئی بھی اضافی مطالبہ پورا کرنے میں مدد ملے۔ بدھ کو بیروت-رفیق حریری بین الاقوامی ایئرپورٹ سے اس پرواز کی روانگی طے شدہ ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan