نیپال کے وزیر اعظم پر چنڈ ہندوستان کے دورے پر روانہ
کاٹھمنڈو، 31 مئی (ہ س)۔ نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ ہندوستان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔
نیپال کے وزیر اعظم پر چنڈ ہندوستان کے دورے پر روانہ


کاٹھمنڈو، 31 مئی (ہ س)۔

نیپال کے وزیر اعظم پشپ کمل دہل پرچنڈ ہندوستان کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ آج کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے سے نیپال ایئر لائن کی معمول کی پرواز سے نئی دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔

تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد پرچنڈ کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ وزیر اعظم پرچنڈ کے ساتھ پانچ وزراء ، ڈیڑھ درجن سکریٹریز اور جوائنٹ سکریٹریز، صنعتکار، صحافی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی بیٹی گنگا دہل بھی ہیں، وہ 3 جون کو نیپال واپس لوٹیں گے۔ اس دورے کے دوران پر چنڈ پاور بزنس پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان سے بات کریں گے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande