خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ بین الاقوا
خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم


خام تیل 76 ڈالر فی بیرل کے قریب، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

نئی دہلی، 26 مئی (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں برینٹ کروڈ کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت بھی 72 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعہ کو دہلی میں پیٹرول 96.72 روپے اور ڈیزل 89.62 روپے، ممبئی میں پیٹرول 106.31 روپے اور ڈیزل 94.27 روپے، کولکاتا میں پیٹرول 106.03 روپے اور ڈیزل 92.76 روپے، چنئی میں پیٹرول 102.63 روپے اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر ریٹ پر دستیاب ہے۔

بین الاقوامی بازار میں ہفتے کے پانچویں روز برینٹ کروڈ ابتدائی تجارت میں 0.45 ڈالر یعنی 0.59 فیصد کمی کے ساتھ 75.78 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔ وہیں، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.29 ڈالر یعنی 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 71.54 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande