خام تیل میں اچھال کے باوجود پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی نہیں
نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔
Crude oil $89 per barrel, petrol & diesel prices stable


نئی دہلی، 25 اپریل (ہ س)۔ بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار- چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔ برینٹ کروڈ 89 ڈالر فی بیرل اور ڈبلیو ٹی آئی کروڈ 83 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گیا ہے۔ تاہم پبلک سیکٹر آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق جمعرات کو دارالحکومت دہلی میں پٹرول 94.72 روپے جبکہ ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ممبئی میں پٹرول 104.21 روپے جبکہ ڈیزل 92.15 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ وہیں، کولکاتا میں پٹرول 103.94 روپے اور ڈیزل 90.76 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے، جب کہ چنئی میں پٹرول 100.75 روپے اور ڈیزل 92.34 روپے فی لیٹر میں فروخت ہو رہا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں ہفتے کے تیسرے روز ابتدائی تجارت میں برینٹ کروڈ 0.02 ڈالر یعنی 0.02 فیصد اضافے کے ساتھ 88.04 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہاہے۔ وہیں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ بھی 0.01 ڈالر یعنی0.01 فیصد اضافے کے ساتھ 82.82 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

Crude oil $89 per barrel, petrol & diesel prices stable


 rajesh pande