فلم ' جاپان' کے ٹیلر میں کارتی سنکی گینگسٹر کے کردار میں نظر آئے
اداکار کارتھی کو ان کی 46 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے فلم’ جاپان‘ کے میکرس نے ان کی آنے والی
فلم جاپان


اداکار کارتھی کو ان کی 46 ویں سالگرہ پر مبارکباد دینے کے لیے فلم’ جاپان‘ کے میکرس نے ان کی آنے والی فلم کا ٹیلر جاری کیا ہے۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز راجو مروگن کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم بطور اداکار کارتی کی 25ویں فلم ہے۔ یہ ایک ڈکیتی تھرلر فلم ہے جس میں انو ایمینوئل اور سنیل شریک اداکار ہیں۔ یہ دیوالی پر تمل ، تیلگو ، کنڑ اور ملیالم زبانوں میں ریلیز ہوگی۔ نیشنل ایوارڈ یافتہ میوزک ڈائریکٹر جی وی پرکاش کمار (آسورن) نے موسیقی ترتیب دی ہے۔ سینماٹوگرافی روی ورمن (مشن منگل) نے کی ہے۔ موروگن نے کہانی بھی لکھی ہے۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande