اننت ناگ کے اسپتال میں زلزلے کے درمیان ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن انجام دیا، جسکے دوران ایک بچے نے جنم لیا۔
سرینگر، 22 مارچ (ہ س ) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے نچلے حصے کے سیزیرین
اننت ناگ کے اسپتال میں زلزلے کے درمیان ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن انجام دیا، جسکے دوران ایک بچے نے جنم لیا۔


سرینگر، 22 مارچ (ہ س ) جموں و کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ایک اسپتال کے ڈاکٹروں نے نچلے حصے کے سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کی پیدائش کے لیے اپنے جذبے کو برقرار رکھا جب کہ منگل دیر رات گئے کو وادی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ایل ایس سی ایس (نچلے حصے کا سیزیرین سیکشن) سب ضلع اسپتال بیجبہاڑہ، اننت ناگ میں چل رہا تھا، اس دوران زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کے ایک ٹویٹ کے مطابق، ''''ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے عملے کو سلام جنہوں نے ایل ایس سی ایس کو آسانی سے انجام دیا اور خدا کا شکر ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ ٹویٹ میں ایک ویڈیو شامل تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ عملہ کس طرح کام پر مرکوز تھا جب کہ ان کے آس پاس کی ہر چیز ہل رہی تھی۔ واضح رہے افغانستان میں ہندوکش کے علاقے میں 6.6 کی شدت کا زلزلہ آیا، جس نے وادی کو اس قدر شدید ہلا کر رکھ دیا کہ کئی علاقوں کے رہائشی حفاظت کی تلاش میں گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس دوران ان ڈاکٹروں کی حوصلہ افزائی کےلئے محکمہ صحت کے کمشنر سیکرٹری اور ڈاریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر نے اسپتال میں جاکر اس ٹیم کی زبردست حوصلہ افزائی کی ہے۔۔(۔ہندوستھان سماچار )


 rajesh pande