فلم'دی ایلی فینٹ وِسپرز' کے پروڈیوسر گنیت مونگا کا ممبئی ہوائی اڈے پر پرتپاک استقبال
فلمی دنیا کا سب سے باوقار ایوارڈ تقریب 'آسکر' ہے۔ دنیا بھر کے فنکار اس ایوارڈ تقریب کا بے صبری سے ان


Gunit  

فلمی دنیا کا سب سے باوقار ایوارڈ تقریب 'آسکر' ہے۔ دنیا بھر کے فنکار اس ایوارڈ تقریب کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقدہ 95ویں آسکر تقریب میں ہندوستان نے دو آسکر جیتے۔ آسکر ایوارڈ جیت کر وطن واپس پہنچنے والی گنیت مونگا کا ممبئی ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

شارٹفلم ڈاکیومنٹری 'دی ایلی فینٹ وِسپرز' نے آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ کارتک گونسالوس کی ہدایت کاری والی اس فلم کو گنیت مونگا نے پروڈیوس کیا ہے۔ جمعہ کو جب گنیت آسکر ٹرافی کے ساتھ ہندوستان واپس آئیں تو ممبئی ہوائی اڈے پر ان کا پرجوش استقبال کیا گیا۔ گنیت کے شوہر سنی کپور بھی ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے۔

خود گنیت نے ہوائی اڈے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ ممبئی ایئرپورٹ پر گنیت کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا گیا۔ گنیت مونگا کے استقبال کے لیے بہت سے لوگ ممبئی ایئرپورٹ پہنچے تھے۔ فی الحال، گنیت کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔

اس سال کی 95ویں آسکر تقریب میں ہندوستان نے دو آسکر جیتے ہیں۔ ہندوستان کی 'دی ایلی فینٹ وِسپرز' نے بہترین ڈاکیومنٹری شارٹ فلم کا آسکر ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس کے بعد فلم 'آر آر آر' کے گانے 'ناٹو-ناٹو' کو بہترین اوریجنل گانے کی کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ ملا ہے۔ یہ ہندوستانیوں کے لیے فخر کی بات ہے۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande