جمناسٹ دیپا کرماکر پر ڈوپنگ کے الزام میں 21 ماہ کی پابندی عائد
نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے ممنوعہ مادہ استعمال کرنے پر بھارتی ج
Gymnast Dipa Karmakar banned for 21 months for doping


نئی دہلی، 4 فروری (ہ س)۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (آئی ٹی اے) نے ممنوعہ مادہ استعمال کرنے پر بھارتی جمناسٹ دیپا کرماکر کو21 ماہ کے لیے معطل کر دیا ہے۔ یہ پابندی 10 جولائی 2023 تک نافذ رہے گی۔

کرماکر نے ہائیجینامائن کا استعمال کیا تھا، جو عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ فہرست میں شامل ہے۔ 11 اکتوبر 2021 کو ٹورنامنٹ سے الگ فیڈریشن انٹرنیشنل ڈی جمناسٹک (ایف آئی جی) نے پازیٹو سیمپل جمع کیا تھا۔ ہائیجینامائن کو 2017 میں عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی ممنوعہ مادوں کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

پابندی کا مطلب ہے کہ 29 سالہ دیپا آرٹسٹک جمناسٹک ورلڈ کپ کے تمام ٹورنامنٹس اور چھ ورلڈ چیلنج کپ سیریز میں سے کم از کم تین سے محروم ہو جائیں گی۔ وہ 23 ستمبر سے اینٹورپ میں شروع ہونے والے اولمپک کوالیفائر ایونٹ ورلڈ چیمپیئن شپ 2023 کے لیے اہل ہوں گی۔

دیپا اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی جمناسٹ ہیں۔ تریپورہ کی اس لڑکی نے 2016 کے ریو اولمپکس میں خواتین کے والٹ فائنل میں چوتھی پوزیشن حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی تھی۔ وہ 15.066 کے اسکور کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی کانسہ کا تمغہ جیتنے والی گیولیا اسٹنگربر سے صرف 0.150 کم پوائنٹس کے ساتھ کانسہ کے تمغے سے محروم رہ گئی تھیں۔

دیپا نے گلاسگو میں 2014 کے کامن ویلتھ گیمز میں کانسے کا تمغہ جیتاتھا، اور کھیلوں کی تاریخ میں ایسا کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون جمناسٹ بن گئیں۔ انہوں نے ایشین جمناسٹک چیمپئن شپ میں کانسہ کا تمغہ جیتا اور 2015 ورلڈ آرٹسٹک جمناسٹک چیمپئن شپ میں پانچویں نمبر پر رہی تھیں۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande