تھوک صارفین کے لیے گیہوں کی اگلی ای نیلامی 15 فروری کوکرے گا ایف سی آئی
۔ایف سی آئی نے 02 فروری کو 23 ریاستوں کو تقریباً 9.2 لاکھ ٹن گیہوں فروخت کیا نئی دہلی، 04 فروری ( ہ
FCI to conduct next e-auction of wheat on February 15


۔ایف سی آئی نے 02 فروری کو 23 ریاستوں کو تقریباً 9.2 لاکھ ٹن گیہوں فروخت کیا

نئی دہلی، 04 فروری ( ہ س)۔ کھلے بازار میں فروخت اسکیم (اوایم ایس ایس) کے تحت آٹا ملوںجیسے تھوک صارفین کوفوڈ کارپوریشن آف انڈیا (ایف سی آئی) 15 فروری کوگیہوں کی اگلی ای نیلامی کرے گا۔ صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے یہ اطلاع دی ہے۔

وزارت خوراک نے ہفتہ کو ایک بیان میں کہا کہ ای نیلامی کے ذریعے گیہوں کی دوسری فروخت 15 فروری کو ملک بھر میں منعقد کی گئی ہے۔ اس سے قبل ای نیلامی کے ذریعے گیہوں کی پہلی فروخت یکم اور 2 فروری کو ہوئی تھی۔ اس مدت کے دوران 23 ریاستوں میں ایف سی آئی ڈپو سے تقریباً 9.2 لاکھ ٹن گیہوں فروخت کیا گیا۔ وزارت نے ہر بدھ کو ہفتہ وار ای ۔نیلامی کے ذریعے گندم فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ صارفین کے امور کی وزارت کے مطابق 2 فروری کو مارکیٹ میں گندم کی اوسط خوردہ قیمت 33.47 روپے فی کلو تھی جبکہ گیہوں کے آٹے کی قیمت 38.1 روپے فی کلو رہی۔

وزارت نے کہا کہ ایف سی آئی نے پہلی ای نیلامی کے تمام جیتنے والے بولی دہندگان کو ہدایت دی ہے کہ وہ لاگت کو کم کریں اور ملک بھر کے متعلقہ ڈپووں سے فوری طور پر اسٹاک اٹھا لیں، تاکہ گیہوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اسے متعلقہ منڈیوں میں دستیاب کرایا جاسکے۔ دراصل ای نیلامی میں فروخت ہونے والی گندم کو اٹھانے اور آٹے کو مارکیٹ میں دستیاب کرنے کے بعد گیہوں اور آٹے کی قیمتیں مزید گرنا طے ہے ۔

حکومت ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے گیہوں اور گیہوں کے آٹے کی ریزرو قیمت 2350 روپے فی کوئنٹل کے علاوہ فریٹ چارجز کے ساتھ ای نیلامی کر رہی ہے۔ پچھلے مہینے، ایف سی آئی نے او ایم ایس ایس کے تحت اپنے بفر اسٹاک سے 30 لاکھ ٹن گندم کھلے بازار میں فروخت کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ اس 30 لاکھ ٹن گیہوں میں سے ایف سی آئی 25 لاکھ ٹن آٹا ای نیلامی کے ذریعے مل جیسے بڑے صارفین کو اور 2 لاکھ ٹن ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو فروخت کرے گا۔

اس کے ساتھ ہی تقریباً تین لاکھ ٹن گیہوں2350 روپے فی کوئنٹل کی رعایتی شرح پر ریاستی-پی ایس یو، کیندریہ بھنڈار،این سی سی ایف اور نیفڈ فیڈریشنوں، کوآپریٹیو اور فیڈریشنوں کو بغیر ای نیلامی کے دی جائے گی، تاکہ گیہوں کو ای-آکشن میں تبدیل کیا جا سکے۔ اور یہ عوام کو 29.50 روپے فی کلو کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت (ایم آرپی ) پر دیا جا سکتا ہے۔ او ایم ایس ایس پالیسی کے تحت، ایف سی آئی کھانے کے اناج، خاص طور پر گیہوں اور چاول کو وقتاً فوقتاً کھلی مارکیٹ میں پہلے سے طے شدہ قیمتوں پر بڑے پیمانے پر صارفین اور نجی تاجروں کو فروخت کرتا ہے، تاکہ طلب اور رسد کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے ساتھ کھلے بازار میں اس کی قیمتوں میں کمی کی جا سکے۔

قابل ذکر ہے کہ ملک میں گیہوں کی پیداوار گزشتہ فصل کے سال کے مقابلے فصلی سال 2021-22 (جولائی تا جون) میں 10 کروڑ 95.9 لاکھ ٹن سے کم ہو کر 10 کروڑ 68.4 لاکھ ٹن رہ گئی تھی۔ گیہوں کی پیداوار میں کمی کی وجہ کچھ پیدا کرنے والی ریاستوں میں گرمی اور گرمی کی لہر کے حالات میں اچانک اضافہ تھا۔ اس سال گیہوں کی خریداری میں تیزی سے کمی دیکھی گئی جو گزشتہ سال تقریباً 43 ملین ٹن کی خریداری کے مقابلے میں 19 ملین ٹن رہ گئی۔ موجودہ ربیع سیزن (موسم سرما میں بوئی گئی) گیہوںکی فصل کا رقبہ اس بار قدرے زیادہ ہے۔ گیہوں کی نئی فصل کی خریداری 15 مارچ سے شروع ہوگی۔

ہندوستھان سماچار


 rajesh pande