جنوبی کشمیر میں دو دہشت گرد اعانت کار گرفتار، سرینگر میں کمین گاہ کا پردہ فاش: پولیس
جنوبی کشمیر میں دو دہشت گرد اعانت کار گرفتار، سرینگر میں کمین گاہ کا پردہ فاش: پولیس سرینگر، 28 ستمب
جنوبی کشمیر میں دو دہشت گرد اعانت کار گرفتار، سرینگر میں کمین گاہ کا پردہ فاش: پولیس


جنوبی کشمیر میں دو دہشت گرد اعانت کار گرفتار، سرینگر میں کمین گاہ کا پردہ فاش: پولیس

سرینگر، 28 ستمبر(ہ س)- پولیس نےجنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں دہشت گردوں کے دو اعانت کاروں کو گرفتار کرنے کے علاوہ سرینگر کے رازی کدل علاقے میں دہشت ی کی ایک کمین گاہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

پولیس ترجمان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سرینگر پولیس نے پلوامہ پولیس اور فوج کی 50 آر آر کی ٹیم کی مدد سے پلوامہ میں دو دہشت گرد اعانت کاروں کو گرفتار کیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار کئے گئےاعانت کاروں نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لشکر طیبہ نامی تنظیم کے کمانڈر ریاض ستھر گنڈ نے انہیں سرینگر کے رازی کدل علاقے میں ایک کمیں گاہ بنانے کو کہا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ اس انکشاف پر کارروائی کرتے ہوئے سی آر پی ایف کی ایک ٹیم کی مدد سے مذکورہ جگہ کا محاصرہ کیا گیا اور وہاں ایک کمیں گاہ کو پایا گیا۔ انہوں نے کہا: ’تاہم کمین گاہ خالی تھی اور مالک مکان سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے‘۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد


 rajesh pande