امت شاہ نے قدرتی آفات سے بچنے کے لئے آپدامتر پروگرام کا آغاز کیا
امت شاہ نے قدرتی آفات سے بچنے کے لئے آپدامتر پروگرام کا آغاز کیا نئی دہلی، 28 ستمبر(ہ س)۔ مرکزی وزی
امت شاہ نے قدرتی آفات سے بچنے کے لئے آپدامتر پروگرام کا آغاز کیا


امت شاہ نے قدرتی آفات سے بچنے کے لئے آپدامتر پروگرام کا آغاز کیا

نئی دہلی، 28 ستمبر(ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کو کہا کہ حکومت تباہی سے متاثرہ 350 اضلاع میں صورتحال سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے 'آپدا متر' پروگرام شروع کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ دریائے برہم پترا میں سیلاب کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کے لیے مصنوعی جھیل تیار کرنے پر بھی کام جاری ہے۔

امت شاہ نے آج یہاں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے 17 ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ اس سال کے یوم تاسیس کا موضوع ہمالیہ کے علاقے میں تباہی سے متعلقہ واقعات کے وسیع اثرات ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قومی اور ریاستی سطح کی ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کے لئے ہر صورتحال میں فوری راحت رسانی ممکن نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں ، لوگوں کو بغیروقت ضائع کئے کارروائی کرنے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ ایک تربیت یافتہ آپدا متر گاؤں میں قدرتی آفات کی صورت میں فوری راحت رسانی کی صلاحیت مہا ہوگی۔

آپدا متر پروگرام کا مقصد کمزور علاقوں میں آفات سے نمٹنے کے لیے تربیت یافتہ رضاکاروں کو تیار کرنا ہے۔ فی الحال اسے 25 ریاستوں کے 30 سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں یہ پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ 5500 لوگوں کو آپد متر کے طور پر علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار/ عبدالواحد

/شہزاد


 rajesh pande