پے ٹی ایم کو دوسری سہ ماہی میں 473 کروڑ روپے کا نقصان
نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔ آن لائن ادائیگی کی خدمت فراہم کرنے والا پے ٹی ایم کی بنیادی کمپنی ون-97کم
پے ٹی ایم


نئی دہلی، 27 نومبر (ہ س)۔

آن لائن ادائیگی کی خدمت فراہم کرنے والا پے ٹی ایم کی بنیادی کمپنی ون-97کمیونیکشنس نے دوسری سہ ماہی (جولائی- ستمبر) کے نتیجے کا اعلان کردیا ہے۔ کمپنی کو 30 ستمبر 2021 کواختتام ہونے والی دوسری سہ ماہی میں کمپنی کا مجموعی نقصان بڑھ کر 473 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ کمپنی کو ایک سال پہلے اسی سہ ماہی میں 436.7 کروڑ روپے کا نقصان ہوا تھا۔ کمپنی نے ہفتہ کو یہ جانکاری دی۔

کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج کو دی گئی معلومات میں کہا کہ رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران اس کی کل آمدنی 49.6 فیصد بڑھ کر 1,086.4 کروڑ روپے ہوگئی، جو کہ مالی سال 2020-21 کی اسی سہ ماہی میں 663.9 کروڑ روپے تھی۔ یعنی کمپنی کی آمدنی بڑھی، لیکن منافع نہیں ہوا۔ اس کے علاوہ فن ٹیک فرم پے ٹی ایم نے بتایا کہ غیر یوپی آئی ادائیگی محض(جی ایم وی) میں 52 فیصدی کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ اسی مہینے شیئر بازار میں لسٹ ہوئی ون-97کمیونیکیشن کے شیئر وں میں جم کر گراوٹ درج کی گئی ہے۔2150روپے کے ایشو پرائیس کے مقابلے میں پہلے ہی دن اس کا شیئر27فیصدی کم ہوکر 1564روپے پر بند ہوا تھا۔ حالانکہ اس کے بعد کمپنی کے شیئر وں نے تھوڑا دم دکھایا اور بی ایس ای پر کمپنی کا شیئر0.86فیصدی کی گراوٹ کے ساتھ1781.15روپے پر بند ہوا، جبکہ این ایس ای پر 0.90فیصدی کم ہوکر1782.60روپے پر بند ہوا۔

ہندوستھان سماچارمحمدخان


 rajesh pande