نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن،ناصر اسلم وانی صوبائی صدر کشمیر جبکہ رتن لعل گپتا صوبائی صدر جموں منتخب
سرینگر 16 اکتوبر۔ (ہ س)۔ نیشنل کانفرنس تنظیمی انتخابات کے سلسلے میں آج صوبہ جموں اور صوبہ کشمیرکے صو
نیشنل کانفرنس تنظیمی الیکشن،ناصر اسلم وانی صوبائی صدر کشمیر جبکہ رتن لعل گپتا صوبائی صدر جموں منتخب


سرینگر 16 اکتوبر۔ (ہ س)۔

نیشنل کانفرنس تنظیمی انتخابات کے سلسلے میں آج صوبہ جموں اور صوبہ کشمیرکے صوبائی صدور کا الیکشن عمل میں لایا گیا۔ صدرِ صوبہ کشمیر کا انتخاب پارٹی کےا سٹیٹ سکریٹری ایڈوکیٹ چودھری محمد رمضان اور وسطی زون صدر علی محمد ڈار کی نگرانی میں منعقد ہوا اور اس دوران سینئر پارٹی لیڈر ناصر اسلم وانی چوتھی مرتبہ بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب ہوئے۔یاد رہے کہ صوبہ کشمیر کے تمام اضلاع میں الیکشن کے دوران بھی ضلع صدور، بلاک صدور اور ڈیلی گیٹ حضرات نے ناصر اسلم وانی کو بحیثیت صوبائی صدر اعتماد کا ووٹ دیا تھا۔ اُدھر صدرِ صوبہ جموں کا انتخاب پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال اور نائب صدر صوبہ پنڈت انیل دھر کی نگرانی میں منعقد ہوا جس میں سینئر پارٹی لیڈر ایڈوکیٹ رتن لعل گپتا کو بلا مقابلہ صوبائی صدر منتخب کیا۔ اس موقعے پر سینئر پارٹی لیڈران سید مشتاق بخاری، اجھے سدھوترا، عبدالغنی ملک، خالد نجیب سہروردی، جاوید رانا، اعجاز جان، بملا لتھرا، ستونت کور ڈوگرا، سجاد شاہین، حاجی شیخ بشیر احمد اور دیگر سرکردہ لیڈران، خواتین اور یوتھ نگ کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ اس موقعے پر دونوں منتخب صوبائی صدور کو پارٹی لیڈران نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کی۔

(ہندوستھان سماچار)

/عطاءاللہ


 rajesh pande