
نئی دہلی، 08 ستمبر (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران گراوٹ کا رخ بنا ہوا نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت ملنے سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں معمولی تیزی بھی آئی، لیکن تھوڑی دیر بعد ہی فروخت شروع ہونے کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.53 فیصد اور نفٹی 0.45 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بی ایس ای کا سینسیکس آج 162.53 پوائنٹس یعنی 0.21 فیصد ٹوٹ کر 75,970.28 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اچھل کر 76,012.11 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ حالانکہ خریداری کا یہ دور پائیدار نہیں رہ سکا۔ تھوڑی دیر بعد ہی بازار میں فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس کی حالت کمزور ہوتی چلی گئی۔شیئروں کی مسلسل ہو رہی فروخت کی وجہ سے سینسیکس گر کر 75,714.61 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور لگایا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں معمولی سدھار ہوتا ہوا نظر آنے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 401.98 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 75,730.83 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 36.05 پوائنٹس یعنی 0.15 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 23,743.10 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت ملنے سے یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 15 پوائنٹس کی ریکوری کر کے 23,758.95 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا۔ شیئروں کی مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب نفٹی گرتے ہوئے 23,664.70 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنایا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 107.45 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 23,671.70 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,922 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,375 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,547 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 11 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری طرف 19 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 15 شیئر سبز نشان میں اور 35 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے بھارت الیکٹرانکس، ایچ ڈی ایف سی لائف، ہنڈالکو انڈسٹریز، ایٹرنل اور کول انڈیا کے شیئر 0.37 فیصد سے لے کر 2.10 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری طرف، شری رام فنانس، مہندرا اینڈ مہندرا، ٹرینٹ لمیٹڈ، بھارتی ایئرٹیل اور ماروتی سوزوکی کے شیئر 0.96 فیصد سے لے کر 1.39 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / انظر حسن