ویدانتا دہلی ہاف میراتھن: دو بار کے چیمپیئن برہانو لیگیسے کی نظر تیسرے خطاب پر
۔خواتین کے زمرے میں 2022 کی فاتح کینیا کی ایرین چیپتائی توجہ کا مرکز رہیں گی نئی دہلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے 21 ویں ایڈیشن کے لئے بین الاقوامی اسٹار ایتھلیٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس گولڈ لیبل روڈ ریس 18 اکتوبر ک
Sports-Athletics-Delhi-Half-Marathon-2026


۔خواتین کے زمرے میں 2022 کی فاتح کینیا کی ایرین چیپتائی توجہ کا مرکز رہیں گی

نئی دہلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے 21 ویں ایڈیشن کے لئے بین الاقوامی اسٹار ایتھلیٹس کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ورلڈ ایتھلیٹکس گولڈ لیبل روڈ ریس 18 اکتوبر کو نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ مردوں کے زمرے میں دو بار کے چیمپئن ایتھوپیا کی برہانو لیگیسے اورخواتین کے زمرے میں 2022 کی فاتح کینیا کی ایرین چیپتائی توجہ کا مرکز ہوں گی۔

پروکیم انٹرنیشنل کی طرف سے منگل کو اعلان کردہ ایلیٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں برہانو لیگیسے 58 منٹ 59 سیکنڈ کے ذاتی بہترین وقت کے ساتھ تیز ترین رنر ہیں۔ خواتین کے زمرے میں ایرن چیپتائی کا ذاتی بہترین وقت 64 منٹ 53 سیکنڈ ہے۔

اس باوقار ریس میں دنیا کے سرفہرست فاصلاتی دوڑنے والے حصہ لیں گے۔ کل انعامی رقم 275,732 امریکی ڈالر ہے، جس میں مردوں اور خواتین کے فاتحین کو -27,000 27,000 امریکی ڈالر ملیں گے ۔ دونوں زمروں میں دسویں نمبر تک کے رنر کو بھی انعامی رقم دی جائے گی۔ ٹاپ ہندوستانی رنر کے لیے علیحدہ حوصلہ افزا انعام دیئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ اپنے زمروں میں پچھلے ٹورنامنٹ میں ریکارڈ توڑنے والے ایلیٹ رنرکو 12,000 امریکی ڈالر کا ریکارڈ بونس دیا جائے گا۔

مردوں کے زمرے میں برہانو لیگیسے کے علاوہ سات رنر شامل ہیں،جن ذاتی بہترین وقت 60 منٹ سے کم ہے ۔ اس سے اس سال کی مردوں کی دوڑ کے انتہائی مسابقتی ہونے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کینیا کے چارلسمتاتا بھی چیلنج پیش کریں گے ، جو 2023 دہلی ہاف میراتھن میں رنر اپ رہے تھے اور اس سال استنبول ہاف میراتھن میں بھی دوسرے نمبر پر رہے ۔

ایتھوپیا کے ڈیریبا ٹیسفائے اور میلاکو بیلچیو بھی مردوں کے زمرے کو تقویت دیں گے۔ روٹرڈیم میراتھن میں ڈیریبا دوسرے نمبر پر رہے ہیں، جبکہ میلاکو نے 2026 ہانگ کانگ میراتھن کاخطاب جیتا ہے ۔

دہلی میں اپنی واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے، برہانو لیگیسے نے کہا، ”میں پچھلی باربہت ہی معمولی فرق سے پوڈیم فنش کرنے سے رہ گیا تھااور میں اس بار اس کی بھرپائی کرنے کے لئے پرجوش ہوں۔ہندوستان کے دارالحکومت میں ریس لگانا ہمیشہ ہی خوشی کی بات ہے۔ میں اچھا محسوس کر رہا ہوں اور اس سال ریس کے دن سے پہلے اپنی شاندار فارم حاصل کرنے پر توجہ دے رہا ہوں۔“

خواتین کے زمرے میں ایرین کو سخت چیلنج کا سامنا

خواتین زمرے میں 2022 کی فاتح ایرین چیپتائی کو اس بار سخت چیلنج کا سامنا ملنے کی توقع ہے ۔ گزشتہ سال کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی ایتھوپیا کی میلال سیووم براتو اور 2024 کی رنر اپ کینیا کی سنتھیا لیمو بھی خطاب کی دوڑ میں شامل ہوں گی۔ ایرین چیپتائی نے کہا،”میں جانتی ہوں کہ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں بہت سے نوجوان رنر حصہ لینے والے ہیں۔ لیکن مجھے دہلی میں دوڑنے کا تجربہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ میں پوڈیم کے لیے چیلنج پیش کر سکتی ہوں اور یہاں اپنے دوسرے خطاب کے لیے پوری طاقت سے لڑ سکتی ہوں۔“

ایرین اس سال شاندار فارم میں ہیں۔ انہوں نے فروری میں دبئی میں برج 2 برج ہاف میراتھن جیتی اور اس کے بعد بوسٹن میراتھن میں 6واں مقام حاصل کیا۔ ان کی حالیہ کارکردگی انہیں دہلی میں خطاب کی مضبوط دعویدار بناتی ہے۔

پروکیم انٹرنیشنل کے جوائنٹ منیجنگ ڈائریکٹر ویویک سنگھنے کہا،” ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کی تیسری دہائی میں داخل ہوتے ہوئے ہم نے ریکارڈ شرکت،ٹورنامنٹ کے نئے ریکارڈاور دنیا کے بہترین ایلیٹ ایتھلیٹس کے دہلی کے اس راستے پر اپنے نقوش چھوڑنے جیسے شاندار سنگ میل دیکھے ہیں۔ ہر ایڈیشن میں سطح بلند ہوئی ہے اور اس سال بھی اس سے مختلف ہونے کی امید نہیں ہے۔“

انہوں نے مزید کہا، ”21 ویں ایڈیشن کے لیے جمع کیا گیا ایلیٹ میدان عالمی رننگ کیلنڈر پر ایونٹ کی ساکھ کا ثبوت ہے۔ انتہائی مسابقتی کھلاڑیوں کی موجودگی کے ساتھ ہمیں امید ہے کہ ہر ایتھلیٹ اپنی حدود کو چیلنج کرے گا، موجودہ معیارات کو بہتر کرنے کی کوشش کرے گااور شاندار کارکردگی کے ساتھ دنیا بھر کے رنر کی حوصلہ افزائی کرے گا۔“

اسرائیل کی نمائندگی کرنے والی کینیا میں پیدا ہونے والی لوناہ چیمتائی سالپیٹر بھیخطاب کی دعویداروں میں شامل ہیں۔ اس نے 2022 کی عالمی ایتھلیٹکس ہاف میراتھن چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھااور یورپی چیمپئن شپ میں اسرائیل کے لیے کئی تمغے حاصل کئے ہیں۔

اس سال کی ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں دنیا کے 36 ٹاپ ایتھلیٹس شرکت کریں گے، جن میں 18 مرد اور 18 خواتین رنر شامل ہیں، جو مردوں اور خواتین کےخطاب کے لیے مقابلہ کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande