وزیراعظم مودی آج گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر، وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے
نئی دہلی، 8 ستمبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ گجرات کے وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور متعدد منصوبوں کا افتتاح و ملک کے نام وقف کریں گے۔
وزیراعظم مودی آج گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر، وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح و سنگ بنیاد رکھیں گے


نئی دہلی، 8 ستمبر (ہ س)۔

وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات اور مہاراشٹر کے دورے پر رہیں گے۔ اس دوران وہ گجرات کے وڈودرا میں 35 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور متعدد منصوبوں کا افتتاح و ملک کے نام وقف کریں گے۔ اس کے بعد ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ (جی ایف ایف) 2026 کا افتتاح کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم دفتر کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی 8 ستمبر کو دوپہر تقریباً 12 بجے وڈودرا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد، افتتاح اور انہیں قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان میں ویسٹرن ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور (ڈبلیو ڈی ایف سی) کے تین اہم حصوں کو قوم کے نام وقف کرنا نمایاں ہے۔ ان 326 کلومیٹر طویل حصوں کی تعمیر پر 20,700 کروڑ روپے سے زائد لاگت آئی ہے۔ ان میں سانند (شمال(-مکرپورہ، نیو اومرگاؤں-نیو سفالے اور نیو سفالے جے این پی ٹی سیکشن شامل ہیں۔

ان حصوں کے شروع ہونے کے ساتھ ہی ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور نیٹ ورک اپنی مکمل طوالت میں آپریشن کے لیے تیار ہو جائے گا۔ جے این پی اے سے براہ راست ریلوے رابطے کے ذریعے درآمدی و برآمدی سامان کی تیز رفتار نقل و حرکت ممکن ہو سکے گی۔ اس سے صنعتی مراکز اور بندرگاہوں کے درمیان رابطہ مضبوط ہونے، لاجسٹکس کی لاگت کم ہونے اور ممبئی کے ریلوے نیٹ ورک پر دباؤ کم ہونے کی توقع ہے۔

وزیراعظم مودی نیو سانند (شمال)، نیو مکرپورہ، نیو اومرگاؤں اور نیو جے این پی ٹی، ممبئی سے مال گاڑیوں کی خدمات کو بھی ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ اس کے علاوہ وڈودرا سے ٹانڈا روڈ کے درمیان نئی ٹرین سروس کو بھی روانہ کریں گے، جس سے وڈودرا، چھوٹا ادے پور اور علی راج پور اضلاع کے لوگوں کو فائدہ پہنچے گا۔وہ چھوٹا ادے پور-دھار ریلوے منصوبے کے تحت تعمیر کی گئی جوبٹ-ٹانڈا روڈ نئی ریلوے لائن کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ یہ ریلوے لائن علی راج پور کے دور دراز اور قبائلی علاقوں کو قومی ریلوے نیٹ ورک سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

وزیراعظم مودی 329 کلومیٹر طویل اور 9,700 کروڑ روپے سے زائد لاگت والی تین ریلوے منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان میں وڈودرا-رتلام تیسری اور چوتھی ریلوے لائن، میاگام کرجن-چورندا-ملسار گیج تبدیلی اور وشوامتری-ڈبھوئی ڈبلنگ منصوبہ شامل ہیں۔ ان منصوبوں سے مسافر اور مال بردار ٹرینوں کی نقل و حمل کی صلاحیت میں اضافہ، ریلوے راستوں پر بھیڑ میں کمی اور گجرات و مدھیہ پردیش کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم تقریباً 1,780 کروڑ روپے کی لاگت والی تین قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان میں قومی شاہراہ48 کے کامریج-چل تھان سیکشن کو چھ لین میں تبدیل کرنا، وڈودرا-سورت سیکشن پر تاپی اور نرمدا دریاؤں پر اہم پلوں سمیت اضافی بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور قومی شاہراہ-53 پر ابھاوا، منڈھولا اور کھجود جنکشن پر گریڈ سیپریٹڈ ڈھانچوں کی تعمیر شامل ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم قومی شاہراہ-48 کے وڈودرا-سورت سیکشن پر سڑکوں کی حفاظت بہتر بنانے اور حادثات کے لیے خطرناک مقامات یعنی بلیک اسپاٹس کے مسئلے کو دور کرنے کے مقصد سے کنڈاری چوکڑی اور لُوارا پاٹیا پر چھ لین والے فلائی اوورز کا افتتاح بھی کریں گے۔وزیراعظم گجرات حکومت کی تقریباً 2,600 کروڑ روپے کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد اور افتتاح کریں گے۔ ان میں وڈودرا اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی رنگ روڈ فیز-2، کڈانا ڈیم میں 110 میگاواٹ کا فلوٹنگ سولر منصوبہ اور وڈودرا میونسپل کارپوریشن کی نئی عمارت جیسے منصوبے شامل ہیں۔ وزیراعظم آواس یوجنا کے تحت تعمیر شدہ رہائشی منصوبوں اور مشرقی وڈودرا کے 11 گاؤں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔

اس کے بعد وزیراعظم شام تقریباً 5:45 بجے ممبئی میں گلوبل فن ٹیک فیسٹ 2026 کا افتتاح کریں گے اور اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دنیا کی اہم اور بااثر سالانہ فن ٹیک کانفرنسوں میں شامل جی ایف ایف کا ساتواں ایڈیشن 8 سے 11 ستمبر تک ممبئی میں منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande