
جموں، 08 ستمبر (ہ س)۔
جموں کے بیلیچرانہ علاقے میں بس اسٹینڈ شیڈ کے قریب ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہونے سے علاقے میں تشویش پھیل گئی۔اطلاعات کے مطابق منگل کو بس اسٹینڈ کے قریب شیڈ کے پاس ایک شخص کی لاش نظر آنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی شروع کی۔
پولیس حکام کے مطابق متوفی کی شناخت فوری طورپرنہیں ہوسکی ہے، جبکہ موت کی وجوہات اور حالات کا بھی فی الحال پتہ نہیں چل سکا۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر