آشا بھوسلے کا آخری گانا 'اے میری زندگی' ریلیز
آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کے 93 ویں یوم پیدائش پر ان کا آخری فیچر فلم گانا ''اے میری زندگی'' ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا شومن جھا اور رگھوبیر یادو کی اداکاری والی فلم ''اوم کا ہری'' کا ایک حصہ ہے۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا 2023 کے آخر میں ریکارڈ
आशा भोसले - फोटो सोर्स एक्स


آنجہانی گلوکارہ آشا بھوسلے کے 93 ویں یوم پیدائش پر ان کا آخری فیچر فلم گانا 'اے میری زندگی' ریلیز کیا گیا ہے۔ یہ گانا شومن جھا اور رگھوبیر یادو کی اداکاری والی فلم 'اوم کا ہری' کا ایک حصہ ہے۔ آشا بھوسلے نے یہ گانا 2023 کے آخر میں ریکارڈ کیا۔ گانے کی ویڈیو میں اس کی ریکارڈنگ کے دوران کچھ جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں، جو اسے مزید خاص بناتی ہیں۔

اے میری زندگی کو راجیو سارنگ نے موسیقی سے سجایا کیا ہے، جبکہ نغمہ نگار پردیپ شرما خسرو ہیں۔ ویڈیو میں آشا بھوسلے خود گانے سے وابستہ اپنے تجربات شیئر کرتی نظر آ رہی ہیں۔ وہ بتاتی ہیں کہ جب اوم کا ہری بنانے والوں نے انہیں گانے میں اپنی آواز دینے کا موقع دیا تو انہوں نے بہت زیادہ سوالات پوچھے بغیر اسے گانے کا فیصلہ کیا۔

آشا بھوسلے کی آواز ہندوستانی سنیما کی تاریخ کا ایک اہم حصہ رہی ہے اور ان کا یہ آخری فیچر فلم گانا مداحوں کے لیے جذباتی طور پر خاص ہو گیا ہے۔ گانے کی ریلیز کے بعد سے ہی شائقین اسے آشا بھونسلے کو خراج عقیدت پیش کرنے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔ ان کے یوم پیدائش پر سامنے آنے والا یہ گانا ایک بار پھر ان کی سریلی آواز کی یادیں تازہ کر رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande