اے آر رحمان نے آشا بھوسلے کو منسوب کیا ’آشا فار ایور‘
عظیم گلوکارہ آنجہانی آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر موسیقار اے آر رحمان نے انہیں منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں رحمان نے ’آشا فار ایور‘ کے نام سے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیر آ
اے آر رحمان نے آشا بھوسلے کو منسوب کیا ’آشا فار ایور‘


عظیم گلوکارہ آنجہانی آشا بھوسلے کی سالگرہ کے موقع پر موسیقار اے آر رحمان نے انہیں منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس کی موجودگی میں رحمان نے ’آشا فار ایور‘ کے نام سے ایک خصوصی نغمہ جاری کیا۔ اس موقع پر وزیر آشییش شیلار اور آشا بھوسلے کی پوتی جنائی بھوسلے بھی موجود تھیں۔ رحمان نے کہا کہ آشا بھوسلے مہاراشٹر اور پورے ملک کا فخر تھیں اور انہوں نے ہندوستانی موسیقی کو دنیا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

’آشا فار ایور‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے آشا بھوسلے کی زندگی میں ہی اے آر رحمان کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس میں لندن کے ٹرینیٹی لابن کنزرویٹوائر آف میوزک اینڈ ڈانس کے طلبہ اور موسیقار بھی شامل ہیں۔ گانے کی شوٹنگ لندن اور ممبئی میں کی گئی ہے، جبکہ اس کے بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں۔ رحمان نے کہا کہ آشا بھوسلے کی آواز اور موسیقی نے ہر سرحد کو عبور کیا اور ان کی وراثت کو یاد کرنا ان کے لیے انتہائی خاص ہے۔

یہ نغمہ آشا بھوسلے کی زندگی میں ہی تیار کیا گیا تھا۔ ان کے انتقال کے بعد اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے ان کی رضامندی سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مدد سے کچھ مناظر تیار کیے گئے۔ ’آشا فار ایور‘ کو ہندوستان میں روف ریکارڈز نے جاری کیا ہے اور یہ دنیا کے بڑے میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande