چٹوپالو گھاٹی میں کنٹینر نے کار کو ٹکر ماری،ڈی ایس پی اکرم رضا کی خالہ کی موت،پانچ زخمی
رام گڑھ، 6 ستمبر (ہ س)۔ رام گڑھ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اکرم رضا کی خالہ اتوار کو رانچی-پٹنہ این ایچ 33 پر رام گڑھ کی چٹوپالوگھاٹی میں ایک مہلک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئی،جبکہ خاندان کے پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ رانچی سے رام گڑھ آنے والی کنٹینر نمبر
حادثہ


رام گڑھ، 6 ستمبر (ہ س)۔ رام گڑھ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اکرم رضا کی خالہ اتوار کو رانچی-پٹنہ این ایچ 33 پر رام گڑھ کی چٹوپالوگھاٹی میں ایک مہلک سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئی،جبکہ خاندان کے پانچ دیگر افراد زخمی ہوگئے۔

رانچی سے رام گڑھ آنے والی کنٹینر نمبر این ایل 01 اے بی 8418 نےچٹوپالوگھاٹی میں آگے چل رہی ہونڈا کار کو ٹکر مار دی۔ کار میں سوار 6 افراد میں سے ایک خاتون حادثے میں ہلاک ہو گئی۔ کم از کم 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہیں صدر اسپتال اورہوپ اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی خبر ملتے ہی ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر اکرم رضا،رام گڑھ تھانہ کے سب انسپکٹردیپک کمارفورس کے ساتھ موقع پر پہنچے ۔

اطلاع ملنے پر ایس پی مکیش کمارلنایت، ایس ڈی پی او آلوک رنجن، سی او ارون کمار سنگھ بھی واقعے کی تفتیش کے لیے صدر ہسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی ۔

ایس پی کے مطابق ڈی ایس پی اکرم رضا کی خالہ سارہ تبسم (45) کا انتقال ہو گیا ہے۔ زخمیوں میں ڈی ایس پی کے ماموں فیروز (48)، بہن ترضا صالحہ (23)، صفت تاجنین، امیرا تاجنین (10) اور چھوٹی بہن شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande