فریدکوٹ میں 4.29 کلو ہیروئن برآمد، چار نوجوان گرفتار
پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی روکی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درجفریدکوٹ، 6 ستمبر (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت فریدکوٹ پولیس کے سی آئی اے اسٹاف نے 4 کلو 29 گرام ہیروئن برآمد کرکے بریزا کار میں سوار چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے
فریدکوٹ میں 4.29 کلو ہیروئن برآمد، چار نوجوان گرفتار


پولیس نے تعاقب کرکے گاڑی روکی، این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درجفریدکوٹ، 6 ستمبر (ہ س)۔ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے تحت فریدکوٹ پولیس کے سی آئی اے اسٹاف نے 4 کلو 29 گرام ہیروئن برآمد کرکے بریزا کار میں سوار چار نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔سی آئی اے اسٹاف کے انچارج ہاکم سنگھ کی قیادت میں پولیس ٹیم علاقے میں گشت اور مشتبہ گاڑیوں کی جانچ کر رہی تھی۔ اسی دوران دیر شام پولیس ٹیم کوٹک پورہ-مکتسر روڈ پر واقع گاؤں کھارا کے قریب پہنچی۔ وہاں ایک بند پٹرول پمپ کی خستہ حال عمارت کے قریب ایک بریزا کار کھڑی دکھائی دی، جس کے آس پاس چار نوجوان موجود تھے۔پولیس ٹیم کو قریب آتا دیکھ کر نوجوانوں نے وہاں سے نکلنے کی کوشش کی اور تیزی سے گاڑی میں بیٹھ کر اسے اسٹارٹ کردیا۔ پولیس نے ان کی مشتبہ سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر گاڑی کو روک لیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے 4 کلو 29 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔پولیس نے موقع پر ہی مکتسر ضلع کے گاؤں ہریکے کلاں کے رہائشی سندیپ سنگھ عرف سیپا، فریدکوٹ کے گاؤں کھارا کے رہائشی منویر سنگھ عرف ہنی، کوٹک پورہ کے امن نگر کے رہائشی پرویش اور نانک نگری کے رہائشی واسو برلا کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے چاروں کے خلاف تھانہ صدر کوٹک پورہ میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ملزمان سے پوچھ گچھ کرکے منشیات کی اس کھیپ سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بھی معلوم کیا جارہا ہے کہ برآمد شدہ ہیروئن کہاں سے لائی گئی تھی اور اسے کن افراد تک پہنچایا جانا تھا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande