لوک سبھا اسپیکر نے میجر دھن سنگھ تھاپا کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا
نئی دہلی، 6 ستمبر (ہ س)۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اتوار کے روز پرم ویر چکر سے سرفراز میجر دھن سنگھ تھاپا کی برسی پر انہیں پرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔ برلا نے ایکس پر لکھا، ’’1962 کی ہندوستان-چین جنگ کے ہیرو اور پرم ویر چکر یافتہ میجر دھن سنگھ ت
علامتی تصویر


نئی دہلی، 6 ستمبر (ہ س)۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے اتوار کے روز پرم ویر چکر سے سرفراز میجر دھن سنگھ تھاپا کی برسی پر انہیں پرخلوص خراجِ عقیدت پیش کیا۔

برلا نے ایکس پر لکھا، ’’1962 کی ہندوستان-چین جنگ کے ہیرو اور پرم ویر چکر یافتہ میجر دھن سنگھ تھاپا کی برسی پر انہیں پرخلوص خراجِ عقیدت! ان کی شجاعت اور قیادت ہندوستانی عسکری تاریخ کے ان تابناک ابواب کا حصہ ہیں جنہیں ملک ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھے گا۔‘‘

واضح رہے کہ 28 اپریل 1928 کو شملہ میں پیدا ہونے والے تھاپا اکتوبر 1962 میں لداخ کی پینگونگ جھیل کے شمالی کنارے پر واقع ’سری جاپ-1‘ چوکی پر 28 جوانوں کے ساتھ تعینات تھے۔ چینی فوج نے شدید گولہ باری اور ٹینکوں سے حملہ کیا۔ میجر تھاپا اور ان کے فوجیوں نے ’’جے مہاکالی، آیو گورکھالی‘‘ کے نعرے کے ساتھ دشمن کے متعدد حملوں کو ناکام بنا دیا۔

گولہ بارود ختم ہونے پر وہ دست بدست لڑائی پر اتر آئے اور بالآخر چینیوں نے انہیں جنگی قیدی بنا لیا۔ ہندوستان میں انہیں شہید مان کر بعد از مرگ پرم ویر چکر کا اعزاز دیا گیا تھا، لیکن ڈیڑھ سال بعد مئی 1963 میں جب وہ قید سے رہا ہوئے تو پورا ملک انہیں واپس پا کر حیران اور مسرور تھا۔ 24 سال تک ملک کی خدمت کرنے کے بعد وہ فوج سے ریٹائر ہوئے اور 6 ستمبر 2005 کو ان کا انتقال ہو گیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande