
نئی دہلی، 6 ستمبر (ہ س): انڈمان اور نکوبار جزائر کے نئے مقرر کردہ لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے ان پر بھروسہ کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔ شرما، جو اتر پردیش کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں، صدرجمہوریہ ، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے ایکس پر لکھا کہ میں اس ذمہ داری کو انتہائی خلوص، ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھانے کا عہد کرتا ہوں۔
انہوں نے صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور پارٹی کی مرکزی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ دنیش شرما نے لکھا، میں اس اہم ذمہ داری کے لیے تمام معززین ، خیر خواہوں، دوستوں اور ساتھی شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں؛ آپ نے مجھے اپنی نیک تمناؤں اور برکتوں سے مسلسل متاثر کیا ہے۔
ڈاکٹر شرما نے لکھا، میرے لیے یہ محض ایک عہدہ نہیں ہے، بلکہ آئین، قوم اور عوامی خدمت کے تئیں ایک گہری ذمہ داری ہے۔ میں اس فرض کو پوری خلوص، ایمانداری اور لگن کے ساتھ نبھانے کا عہد کرتا ہوں۔ آپ کا پیاراور بھروسہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد